پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست: اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ میں اہم سماعت
Web Desk
10 September 2026
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کو متوقع احتجاج اور لانگ مارچ کو روکنے سے متعلق دائر درخواست پر لارجر بنچ نے سماعت کی۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں قائم بنچ میں جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس محمد آصف شامل ہیں۔
سماعت کے آغاز میں اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور قانونی نکات پر معاونت کی۔ اٹارنی جنرل نے می 2022 میں سپریم کورٹ اور نومبر 2024 میں اسلام آباد ہائیکورٹ کو دی گئی یقین دہانیوں اور ان کی خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد انتظامیہ کو احتجاج کے لیے کوئی باضابطہ درخواست جمع نہیں کرائی گئی، جبکہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ اور دیگر ذمہ داران کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اس بار مزید تیاری کے ساتھ وفاقی دارالحکومت کو محصور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
صوبائی حکام کو ہدایات کا اختیار: اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ جب شہریوں کے بنیادی حقوق کا معاملہ ہو تو ہائیکورٹ کسی بھی صوبائی حکومت، چیف سیکرٹری یا آئی جی کو ہدایات جاری کر سکتی ہے۔ انہوں نے فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے اور مسنگ پرسنز کیسز کی نظیریں بھی پیش کیں۔
ریاستی وسائل کا استعمال: اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ تمام صوبائی آئی جیز اور چیف سیکرٹریز کو امن و امان برقرار رکھنے کا پابند کیا جائے اور پرامن احتجاج کے لیے بھی سرکاری مشینری یا وفاقی ملازمین (پی ایس پی افسران) کو غیر قانونی طور پر استعمال کرنے سے روکا جائے۔
چیف جسٹس کے ریمارکس: چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے استفسار کیا کہ کیا کے پی کے چیف سیکرٹری اور آئی جی 2024 کے عدالتی حکم کے پابند نہیں ہیں؟ جس پر اٹارنی جنرل نے تصدیق کی کہ عدالت کا واضح حکم ہر ایگزیکٹو عہدے دار کے لیے واجب التعمیل ہوگا۔
سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے موقف اختیار کیا کہ اس لانگ مارچ کو حملہ نہ سمجھا جائے کیونکہ یہ عدلیہ کی حمایت اور اس کو مضبوط کرنے کے لیے ہے۔ اس پر چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ عدلیہ اتنی کمزور نہیں کہ اسے کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا سہارے کی ضرورت ہو۔
بعد ازاں، ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کی جانب سے مزید تیاری کے لیے التواء کی استدعا پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی۔
متعلقہ عنوانات
لوڈشیڈنگ کیس: لاہور ہائیکورٹ نے 15 ستمبر کو جواب طلب کرلیا
10 September 2026
ایران حوثیوں کے ذریعے بحیرہ احمر پر کنٹرول چاہتا ہے: یمنی سفیر
10 September 2026
صحافی اور ویلاگر بلال غوری کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع
10 September 2026
وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں نئی آٹو پالیسی اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بڑی مراعات کی منظوری
10 September 2026
حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ
10 September 2026
میر رضا کیس: وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجھار جوڈیشل کمیشن میں پیش
10 September 2026
سیف گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے اسپورٹس انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا بڑا فیصلہ
10 September 2026
پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی
10 September 2026