LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کا الزام، متعدد امریکی شہری گرفتار غیر قانونی، غیر انسانی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان ٹرمپ انتظایہ کی روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز امریکی فوج کی کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت امریکی ماہرین رابرٹ ای ہال اور مائیکل ووڈفورڈ نے معاشیات کا نوبیل انعام حاصل کر لیا شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کا 78 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال پاسداران انقلاب کا دو روز میں آبنائے ہرمز میں تیسرے سپر ٹینکر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ

پاکستان کی زینب خان کا عالمی اعزاز، کیوکوشین ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

Web Desk

14 December 2025

پاکستان کی زینب خان نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والی 5ویں کیوکوشین ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا اور ملک کا نام روشن کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق زینب خان فل کنٹیکٹ کیوکوشین کراٹے کی تاریخ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔ اس عالمی چیمپئن شپ میں دنیا بھر کے 40 ممالک سے تعلق رکھنے والے 750 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

زینب خان کا تعلق پاکستان کیوکوشین کراٹے کے بانی مرحوم انعام اللہ خان کے خاندان سے ہے اور وہ انعام کیوکوشین کراٹے اکیڈمی میں مرحوم کے صاحبزادے ہدایت اللہ خان کی زیر نگرانی تربیت حاصل کر رہی ہیں۔

چیمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم 18 فائٹرز پر مشتمل تھی۔ مینز سینیئر 80 کلوگرام کی کیٹیگری میں انعام اللہ خان کے صاحبزادے ثنااللہ خان نے عراق کے ظہیر غائیب کے خلاف فائنل مقابلہ کیا اور سلور میڈل حاصل کیا، جبکہ 80 پلس کلوگرام کیٹیگری میں انعام اللہ خان کے بھتیجے سیف اللہ خان نے برانز میڈل جیتا۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی اس شاندار کامیابی کو کھیلوں کے حلقوں میں سراہا جا رہا ہے اور اسے ملک کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔