میر رضا قتل کیس: مقتول کا کرپٹو کرنسی کا 6 ماہ کا ڈیٹا مل گیا
Web Desk
10 September 2026
معروف تاجر میر رضا کے قتل اور تنازع کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں نیشنل سنٹر فار سائبر کرائم انویسٹی گیشن (NCCIA) نے ملزم میر رضا کی کرپٹو کرنسی ٹرانزیکشنز اور والٹ کا چھ ماہ کا تفصیلی ڈیٹا حاصل کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اہم مواد تحقیقاتی کمیٹی اور تشکیل دیے گئے جوڈیشل کمیشن کے سپرد کر دیا گیا ہے، جبکہ سندھ پولیس نے کرپٹو ڈیٹا کے تکنیکی تجزیے اور پیچیدہ بلاک چین ٹرانزیکشنز کو سادہ الفاظ میں ڈی کوڈ کرنے کے لیے این سی سی آئی اے کے ماہرین سے رسمی معاونت مانگ لی ہے۔
دوسری جانب ترجمان سندھ پولیس نے میر رضا کیس کی فرانزک رپورٹ سے متعلق وضاحت جاری کی ہے، جس میں واقعے میں استعمال ہونے والے اسلحے اور متعلقہ ڈیلر کی شدید غفلت کی نشاندہی کی گئی ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات میں استعمال ہونے والے نائن ایم ایم پستول کی برآمدگی کے بعد جائے وقوعہ سے ملنے والے خولوں اور گولیوں کا فرانزک میچنگ کا عمل دوبارہ کیا جائے گا تاکہ تمام سائنسی شواہد کو کیس فائل کا حصہ بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
ایران جنگ جنوری 2029ء تک جاری رہنے کا خدشہ ہے: امریکی میڈیا
10 September 2026
روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات: ڈائریکٹر سی آئی اے کا فعال کردار ادا کرنے کا امکان
10 September 2026
ایران کا امریکا سے خطے میں امن کیلئے عدم استحکام پر مبنی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ
10 September 2026
دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 5 کی لانچ تقریب، ایونٹ کا آغاز 22 نومبر سے ہوگا
10 September 2026
یو اے ای میں عالمی کرکٹ ستاروں کی موجودگی مقامی ٹیلنٹ کیلئے اہم موقع قرار
10 September 2026
قطر کی سعودی عرب کے جنوبی علاقوں پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
10 September 2026
اردن میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز متبادل مقامات پر منتقل
10 September 2026
یمن میں سکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ، وزیر دفاع کے قافلے پر حملہ، حراست میں لے لیا
10 September 2026