آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا 10 روز میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا حکم
Web Desk
9 September 2026
آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے حکومت کو ریاست کے بیشتر حصوں میں فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے آئندہ 10 روز کے اندر اندر انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کی سخت ہدایت جاری کر دی ہے۔ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ جن اضلاع اور حساس علاقوں میں امن و امان کے حالات سازگار نہیں ہیں، صرف ان مخصوص مقامات کے سوا ریاست کے تمام باقی تمام علاقوں میں فائبر و موبائل انٹرنیٹ سروسز کو 10 دن کی مہلت کے اندر مکمل طور پر بحال کیا جائے۔
یہ اہم احکامات آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد بہار نے بدھ کے روز انٹرنیٹ کی مسلسل معطلی کے خلاف آزاد کشمیر بار ایسوسی ایشن اور ایک مقامی شہری کی جانب سے دائر کی جانے والی الگ الگ آئینی درخواستوں کو یکجا کر کے ابتدائی سماعت کے دوران جاری کیے۔ سماعت کے دوران عدالتِ عالیہ نے انتظامیہ اور حکومتِ آزاد کشمیر کو زبانی احکامات دیتے ہوئے شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے اور تعلیمی و تجارتی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے سروسز کی فوری بحالی کا حکم دیا، جبکہ بدامنی کا شکار مخصوص علاقوں کو عارضی طور پر اس حکم سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ انتظامیہ پیر کو بڑے بینک کے خلاف پابندیاں عائد کرے گی، امریکی وزیر خزانہ
11 September 2026
واشنگٹن کے تمام اقدامات تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں ناکام رہے ہیں، باقر قالیباف
11 September 2026
آئی اے ای اے کی ایران کے خلاف قرارداد غیر قانونی اور سیاسی ہے، محسن رضائی
11 September 2026
بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی 78 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
11 September 2026
کینیڈا کا یوکرین کیلئے 35 کروڑ ڈالر کے دفاعی امدادی پیکیج، میزائل فراہم کرنے کا اعلان
11 September 2026
وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب بھجوا دیا، آئین پر عملدرآمد کی یقین دہانی
11 September 2026
حوثیوں نے باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا، انصار اللہ کا دعویٰ
11 September 2026
بحیرہ احمر اور باب المندب میں آمدورفت، تجارت معمول کے مطابق جاری ہے: ترجمان حوثی باغی
11 September 2026