تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ، ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ایک فٹ رہ گئی
Web Desk
9 September 2026
ملک بھر میں جاری حالیہ بارشوں اور بالائی علاقوں سے آنے والے شدید سیلابی ریلوں کے باعث ملک کے سب سے بڑے واٹر ریزروائر تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اور نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ تربیلا ڈیم انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ڈیم میں پانی کی جھیل کی سطح 1549.38 فٹ تک پہنچ چکی ہے، جس کے بعد ڈیم کو مکمل طور پر بھرنے اور پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش صرف 0.62 فٹ (تقریباً ایک فٹ) باقی رہ گئی ہے۔ یاد رہے کہ تربیلا ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ جبکہ فل کنزرویشن لیول 1550 فٹ ہے۔
ڈیم انتظامیہ کے مطابق اس وقت تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 1 لاکھ 16 ہزار 700 کیوسک جبکہ پانی کا مجموعی اخراج (ڈسچارج) 1 لاکھ 34 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ پانی کی سطح جھیل کی آخری گنجائش کے انتہائی قریب پہنچنے کے باعث ڈیم انتظامیہ مکمل طور پر الرٹ ہے اور کسی بھی اضطراری صورتحال سے نپٹنے، پانی کے توازن کو برقرار رکھنے اور نچلے علاقوں کو محفوظ رکھنے کے لیے اسپیل ویز (Spillways) کے ذریعے زائد پانی کے کنٹرولڈ اخراج کے تمام حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد جاری رکھا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران امریکا تنازع کا حل دھمکیوں اور فوجی کارروائیوں میں نہیں: عباس عراقچی
16 November 2026
جے شاہ دوسری مدت کیلئے بلامقابلہ آئی سی سی چیئرمین منتخب
16 November 2026
تھائی لینڈ کے سیاحتی جزیرے فوکٹ میں خوفناک آتشزدگی، 11 افراد ہلاک
16 November 2026
کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کے 2 کارندے گرفتار
16 November 2026
آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں پر حکم امتناع میں ترمیم کر دی
16 November 2026
13 سالہ لڑکی کا تشدد سے قتل کیس: پولیس افسر کی اہلیہ اور قاری کا جسمانی ریمانڈ منظور
16 November 2026
توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم
16 November 2026
امیر تبلیغی جماعت حضرت مولانا نذرالرحمٰن انتقال کر گئے
16 November 2026