وفاقی تعلیمی بورڈ کا انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ نتائج کا اعلان
Web Desk
9 September 2026
فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (FBISE) اسلام آباد نے انٹرمیڈیٹ (ایچ ایس ایس سی) پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ فیڈرل بورڈ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بارہویں جماعت (پارٹ ٹو) میں مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 85.95 فیصد رہا، جبکہ گیارہویں جماعت (پارٹ ون) کے امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلباء کا تناسب 65.31 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ رزلٹ کی تقریب کے دوران نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے ہونہار طلباء کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا۔
نتائج کی تفصیلا ت کے مطابق، پری میڈیکل گروپ میں آرمی پبلک اسکول کی طالبہ عمارہ اظہر نے 1079 نمبر حاصل کر کے بورڈ بھر میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی، جبکہ پنجاب کالج کے محمد جہانزیب 1078 نمبرز کے ساتھ دوسرے اور سیدہ ایمان فاطمہ 1076 نمبر لے کر تیسرے نمبر پر رہیں۔ پری انجینئرنگ گروپ میں ایمان ارجمند نے 1075 نمبر لے کر پہلی، زینب سمیع نے 1070 نمبر سے دوسری اور عنزہ فاطمہ نے 1068 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس جنرل گروپ میں پنجاب کالج کے عبداللہ اظہر 1063 نمبروں کے ساتھ پہلے جبکہ ہادیہ ذکریہ 1056 نمبر لے کر تیسرے مقام پر رہیں۔ اس کے علاوہ کامرس گروپ میں پنجاب کالج ہی کی آمنہ آصف نے 1046 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔
متعلقہ عنوانات
حراستی تشدد و ہلاکت کیس: ایف آئی اے نے 5 پولیس اہلکار گرفتار کر لیے
9 September 2026
صدر مملکت لندن کا دورہ مکمل کرکے پاکستان کے لیے روانہ
9 September 2026
آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا 10 روز میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا حکم
9 September 2026
ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا
9 September 2026
تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ، ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ایک فٹ رہ گئی
9 September 2026
پراسیکیوشن پنجاب اور ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا مشترکہ اقدامات مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ
9 September 2026
شہباز شریف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، امن ، ترقی اور فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال
9 September 2026
ایران کی آئل ٹینکرز پر امریکی حملے کی شدید مذمت
9 September 2026