LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حراستی تشدد و ہلاکت کیس: ایف آئی اے نے 5 پولیس اہلکار گرفتار کر لیے صدر مملکت لندن کا دورہ مکمل کرکے پاکستان کے لیے روانہ آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا 10 روز میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا حکم ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ، ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ایک فٹ رہ گئی پراسیکیوشن پنجاب اور ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا مشترکہ اقدامات مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ شہباز شریف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، امن ، ترقی اور فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال ایران کی آئل ٹینکرز پر امریکی حملے کی شدید مذمت سعودی عرب کی ایران کی جانب سے اردن پر حملوں کی شدید مذمت جاپانی شہر ناگویا میں طوفانی بارش، سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں برطانوی وزیراعظم کا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں پر پابندیوں کا دفاع ایم ایل ون منصوبے کے ڈیزائن کو اکتوبر میں حتمی شکل دینے کی کوشش کی جائیگی: اے ڈی بی پاکستان اور اے ڈی بی کا ایم ایل ون منصوبے کے ڈیزائن کی بروقت تکمیل پر اتفاق سینیٹ کمیٹی اجلاس میں ایمل ولی اور عابد شیر علی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی کی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال بے اثر

پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

Web Desk

9 September 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ترقیاتی ویژن کے تحت صوبے میں تحصیل کی سطح پر جدید الیکٹرک بس (الیکٹروبس) سروس کے آغاز کا حتمی پلان تیار کر لیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ آغاز جنوری 2027 سے ہوگا۔ اس منصوبے کے تحت پنجاب کی 91 تحصیلوں میں مجموعی طور پر 1,500 الیکٹروبسیں چلائی جائیں گی، جبکہ تمام تحصیلوں میں مخصوص الیکٹروبس ڈپو بنانے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ اس سروس کی پہلی شپمنٹ جنوری 2027 میں لاہور پہنچے گی۔ حکومتِ پنجاب نے جون 2027 تک صوبے بھر میں 3 ہزار الیکٹرک بسیں روڈ پر لانے کا ہدف مقرر کیا ہے، جبکہ منصوبے کا پہلا فیز رواں سال ستمبر تک مکمل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈویژنل سطح پر ملتان کی 9 تحصیلوں میں 169، راولپنڈی کی 16 تحصیلوں میں 219، بہاولپور کی 11 تحصیلوں میں 215، فیصل آباد کی 12 تحصیلوں میں 202، سرگودھا کی 14 تحصیلوں میں 198، گوجرانوالہ کی 7 تحصیلوں میں 125، گجرات کی 8 تحصیلوں میں 122، ساہیوال کی 4 تحصیلوں میں 87 اور ڈی جی خان کی 10 تحصیلوں میں 63 الیکٹروبسیں فراہم کی جائیں گی۔ فی الوقت پنجاب کے مختلف اضلاع میں 612 الیکٹروبسیں کام کر رہی ہیں، جبکہ ملتان سمیت دیگر حصوں میں مزید 192 بسیں جلد فعال کر دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم اور لاہور میٹرو بس کے 25 اسٹیشنز کی تعمیر و بحالی پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔