پاکستان سمیت 8 ممالک کا اسرائیلی بستیوں کیخلاف برطانوی پابندیوں کا خیر مقدم
Web Desk
9 September 2026
اسلام آباد: پاکستان، ترکیہ، مصر، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے ایک مشترکہ اعلامیے میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے مصنوعات کی درآمدات پر برطانیہ کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کا گرم جوشی سے خیرمقدم کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 8 اسلامی ممالک نے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے منسلک خدمات، تجارت اور وہاں متحرک افراد اور تنظیموں پر برطانوی پابندیوں کو سراہا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی غیر قانونی بستیوں کے خلاف اسی نوعیت کے موثر و عملدارانہ اقدامات کرے۔
احتساب اور عالمی اقدامات: غیر قانونی اسرائیلی بستیوں میں سرگرم افراد، کمپنیوں اور تنظیموں کا سخت احتساب کیا جائے اور ان بستیوں سے ہر قسم کی تجارت پر مکمل پابندی کے لیے دنیا بھر میں ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔
عالمی قوانین کی خلاف ورزی: اسرائیلی آبادکاری کی تمام تر سرگرمیاں بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 اور عالمی عدالت انصاف (ICJ) کی مشاورت کی خلاف ورزی ہیں، جو اسرائیلی قبضے کو مکمل غیر قانونی قرار دیتی ہیں۔
جغرافیائی و آبادیاتی تبدیلی کا خاتمہ: اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی جغرافیائی اور آبادیاتی (ڈیموگرافک) حیثیت کو تبدیل کرنے کے لیے اٹھائے گئے تمام اقدامات کو فوری طور پر واپس لے اور ان سرگرمیوں کا خاتمہ کرے۔
غزہ اور امن منصوبہ: غزہ مقبوضہ فلسطینی علاقے کا ایک لازمی اور ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے۔ غزہ میں تنازع کے خاتمے، پائیدار سکیورٹی، استحکام، انسانی امداد کی فراہمی اور تعمیرِ نو کو یقینی بنانے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جامع امن منصوبے پر فوری اور مکمل عملدرآمد کیا جائے۔
دو ریاستی حل: خطے میں دائمی و جامع امن کا واحد اور پائیدار طریقہ دو ریاستی حل ہی ہے۔ 4 جون 1967 کی سرحدوں پر مبنی آزاد، خودمختار اور قابلِ عمل فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔
متعلقہ عنوانات
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ
15 November 2026
سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ
15 November 2026
یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ
15 November 2026
اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ
15 November 2026
جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع
15 November 2026
امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار
15 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
15 November 2026
امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت
15 November 2026