سپریم کورٹ: نصف صدی بعد خاتون کو وراثتی جائیداد کیس میں ریلیف مل گیا
Web Desk
9 September 2026
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈیرہ اسماعیل خان کی رہائشی زیتون بی بی کو وراثتی جائیداد کے طویل مقدمے میں نصف صدی (50 سال) بعد حتمی ریلیف دیتے ہوئے 2022ء کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا ہے اور مخالف فریق کی نظرثانی درخواست کی منسوخی کے خلاف دائر کردہ درخواست مسترد کر دی ہے۔
جسٹس منیب اختر، جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس صلاح الدین پنہور پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا، جسے جسٹس صلاح الدین پنہور نے تحریر کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے سابقہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے اور التوا کی بار بار کی استدعا پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت عظمیٰ نے قرار دیا کہ عدالتی نظام کی بنیادی روح نظم و ضبط اور فیصلوں کی حرمت پر قائم ہے، اور عدالتی رعایت کو محض رسمی یا ضابطے کی کارروائی سمجھنا عدالتی تقدس کو پامال کرنے کے مترادف ہے۔
کیس کے حقائق کے مطابق زیتون بی بی کے والد کا انتقال 1976ء میں ہوا تھا، جس کے بعد سے انہیں وراثتی حق سے محروم رکھا گیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ 2022ء کے مرکزی فیصلے کے بعد 2024ء میں دائر کردہ نظرثانی درخواست عدم پیروی پر خارج کی جا چکی تھی، اور اب سابقہ حکم واپس لینا عدالتی احکامات کی سنجیدگی کے منافی ہوگا۔ سپریم کورٹ نے انتظامی و عدالتی حکام کو 2022ء کے فیصلے پر من وعن عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
کرک میں پولیس موبائل پر حملہ، ایک اہلکار جاں بحق، ایک زخمی
9 September 2026
سعودی عرب نے یمن میں ٹھکانوں پر 32 سے زائد فضائی حملے کئے: حوثیوں کا دعویٰ
9 September 2026
کم آمدن اور متوسط طبقے کو سستے گھروں کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، وزیر اعظم
9 September 2026
اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
9 September 2026
چین اور برطانیہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، اختلافات مذاکرات سے حل کرنے پر زور
9 September 2026
دہلی کے سابق چیف سیکرٹری نے خودکشی کرلی
9 September 2026
حکومت کی 7 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری
9 September 2026
جوڈیشل کمپلیکس کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے وکیل کی لاش برآمد
9 September 2026