کرپٹ افسران و اہلکاروں کیخلاف کارروائی، 210 ایس ایچ اوز، تفتیشی افسر معطل
Web Desk
9 September 2026
پنجاب پولیس میں بدعنوان عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کرپٹ ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق صوبہ بھر میں کرپشن، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث 210 ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو فوری طور پر معطل اور عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 42 ماتحت افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، جبکہ انویسٹی گیشن پولیس میں کرپشن کے ثبوت ملنے پر 41 افسران کو معطل کیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ بھکر میں 19، میانوالی میں 16، شیخوپورہ میں 13، نارووال میں 12، ڈی جی خان میں 11، بہاولپور میں 9 اور بہاولنگر میں 8 افسران و اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹا کر کلوز لائن کر دیا گیا ہے۔
عہدوں سے ہٹائے جانے والوں میں کانسٹیبل سے لے کر انسپکٹر رینک تک کے افسران و اہلکار شامل ہیں، جن کے خلاف انٹیلی جنس رپورٹس پر محکماتی کارروائی، معطلی اور سخت سزائیں دی جا رہی ہیں۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب نے انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ کو ہدایت کی ہے کہ پولیس محکمے میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف بغیر کسی رعایت کے بروقت کارروائیاں جاری رکھی جائیں، جبکہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے بھی بدعنوان ملازمین کے خلاف باقاعدہ مقدمات درج کیے جا رہے ہیں تا کہ محکمے میں احتساب کا شفاف نظام قائم کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
ایران جنگ جنوری 2029ء تک جاری رہنے کا خدشہ ہے: امریکی میڈیا
10 September 2026
روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات: ڈائریکٹر سی آئی اے کا فعال کردار ادا کرنے کا امکان
10 September 2026
ایران کا امریکا سے خطے میں امن کیلئے عدم استحکام پر مبنی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ
10 September 2026
دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 5 کی لانچ تقریب، ایونٹ کا آغاز 22 نومبر سے ہوگا
10 September 2026
یو اے ای میں عالمی کرکٹ ستاروں کی موجودگی مقامی ٹیلنٹ کیلئے اہم موقع قرار
10 September 2026
قطر کی سعودی عرب کے جنوبی علاقوں پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
10 September 2026
اردن میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز متبادل مقامات پر منتقل
10 September 2026
یمن میں سکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ، وزیر دفاع کے قافلے پر حملہ، حراست میں لے لیا
10 September 2026