LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بدلے ڈونباس سے دستبرداری کی امریکی تجویز، زیلنسکی کا بڑا انکشاف فورک لفٹ مشینیں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف، جاپانی کمپنی نے تحقیقات شروع کر دیں غزہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی تنظیموں کو فوری رسائی دی جائے، یورپی یونین شام میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا

اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز 2011 میں ترمیم منظور، ججز کے تبادلوں کی راہ ہموار

Web Desk

8 September 2026

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے انتظامی کمیٹی کی سفارش پر ’اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز 2011‘ میں اہم ترمیم کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ججز کے دیگر صوبوں میں تبادلوں کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

اس ترمیم کے ذریعے ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ججز کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا اختیار مکمل طور پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے انتظامی کنٹرول میں دے دیا گیا ہے۔ نئی گائیڈ لائنز کے تحت اسلام آباد کی ضلعی عدلیہ کے ججز کا روٹیشن پالیسی کے مطابق کسی بھی صوبائی ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں آنے والی ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں تبادلہ کیا جا سکے گا۔

اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز 2011 میں اس ترمیم کا باضابطہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے ترمیم شدہ قواعد و ضوابط کی نقل باضابطہ طور پر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدور کو ارسال کر دی ہیں تاکہ تمام متعلقہ فریقین کو آگاہ کیا جا سکے۔