حوثیوں کے حملے قابلِ مذمت، پاکستان سعودیہ کی حمایت جاری رکھے گا: وزیراعظم
Web Desk
8 September 2026
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے یمن کے حوثی گروپ انصار اللہ کی جانب سے سعودی عرب کے مختلف شہروں پر کیے گئے حالیہ ڈرون و میزائل حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مملکت کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
انصار اللہ کی جانب سے سعودی عرب کے شہروں ابہا، خمیس مشیط، نجران اور جازان میں شہری آبادیوں اور معاشی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 73 افراد زخمی ہوئے۔ وزیراعظم نے ان حملوں کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بے گناہ شہریوں اور سویلین انفراسٹرکچر پر حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی ورزی ہیں بلکہ علاقائی امن و استحکام کے لیے بھی شدید خطرہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برادر سعودی عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان سعودی عرب کے امن، سلامتی، خودمختاری اور تحفظ کے لیے ہر ممکن سطح پر اپنے برادر ملک کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
ٹھٹھہ میں بجلی کے تاروں سے ٹریکٹر ٹرالی ٹکرا گئی، 6 افراد جاں بحق
8 September 2026
درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، متعلقہ ادارے الرٹ رہیں: این ڈی ایم اے
8 September 2026
گورنر پنجاب نے سیلاب متاثرین میں 26 گھروں کی چابیاں تقسیم کردیں
8 September 2026
پاکستان کی سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت
8 September 2026
ایرانی صدر کا جارح قوتوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان
8 September 2026
شہباز شریف سے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
8 September 2026
نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے، صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بھی ہمراہ
8 September 2026
اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز 2011 میں ترمیم منظور، ججز کے تبادلوں کی راہ ہموار
8 September 2026