اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کا عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے آئینی عدالت سے رجوع
Web Desk
8 September 2026
اسلام آباد: اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرز پر طبی سہولیات اور بیرونِ ملک رابطوں کی اجازت حاصل کرنے کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کر لیا ہے، جس پر عدالت نے درخواستوں کو باضابطہ نمبر الاٹ کر دیے ہیں۔
قیدیوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ آئین کا آرٹیکل 25 تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور یکساں سلوک کی ضمانت دیتا ہے۔ درخواست گزاروں کے مطابق سپریم کورٹ نے 18 اگست کو بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، لہٰذا آئینی عدالت ان کا علاج بھی اسی اسپتال سے کرانے اور قانون کے تحت عمران خان کی طرح واٹس ایپ کے ذریعے بیرونِ ملک اہل خانہ سے بات کرانے کی اجازت دینے کا حکم جاری کرے۔
وفاقی آئینی عدالت کے ذرائع کے مطابق تینوں قیدیوں کی اپیلوں کو الگ الگ رجسٹر کرتے ہوئے اپیل نمبر 2050/2026، 2051/2026 اور 2052/2026 الاٹ کر دیے گئے ہیں، جن پر جلد ابتدائی سماعت متوقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کی ایران سے جنگ جیتنے پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی
8 September 2026
پاکستان کے پہلے وائلڈ لائف ہسپتال کی تعمیر مکمل، 12 آپریشن تھیٹرز قائم
8 September 2026
اقوامِ متحدہ نے معیاری عالمی نقشے میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے دیا
8 September 2026
27 ستمبر احتجاج کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ
8 September 2026
اسلام آباد کو خودمختار یونٹ بنانے پر نیا ٹیکس لگانے کی تجاویز تیار
8 September 2026
کے ایم سی کی عمارت میں آتشزدگی، میئر کراچی کا دفتر مکمل طور پر جل گیا
8 September 2026
یمن کے حوثی باغیوں کے سعودی شہروں پر حملے، 73 افراد زخمی
8 September 2026
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نان اسٹاپ اے آئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر ڈالیں
8 September 2026