LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کی ایران سے جنگ جیتنے پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کا عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے آئینی عدالت سے رجوع اقوامِ متحدہ نے معیاری عالمی نقشے میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے دیا 27 ستمبر احتجاج کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ اسلام آباد کو خودمختار یونٹ بنانے پر نیا ٹیکس لگانے کی تجاویز تیار یمن کے حوثی باغیوں کے سعودی شہروں پر حملے، 73 افراد زخمی ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نان اسٹاپ اے آئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر ڈالیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین ایرانی جوہری تنصیبات تک آئی اے ای اے کو رسائی کے مثبت اثرات ہونگے: رافیل گروسی جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، 3 روز میں 27 افراد جاں بحق، 69 زخمی صدرٹرمپ کی کینیڈین کمپنی بمبار ڈیئر کو طیاروں کی فروخت روکنے کی دھمکی آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر طالبات کے سکارف پہننے پر پابندی کا قانون نافذ ایران کا امریکی اور اسرائیلی حملوں میں خارگ جزیرے کو 550 مرتبہ نشانہ بنانے کا اعتراف دشمن نے جنگ بارے ایرانی صلاحیت کا درست اندازہ نہیں لگایا: بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری ایران نے دفاعی ہتھیاروں کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کردی

27 ستمبر احتجاج کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

Web Desk

8 September 2026

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کو متوقع احتجاج اور لانگ مارچ کو روکنے کے لیے دائر کی گئی درخواست پر اہم سماعت کرتے ہوئے معاملے کی نزاکت کے پیشِ نظر لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے مقامی تاجر وقاص احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ زیرِ التوا عدالتی مقدمات پر سڑکوں پر احتجاج اور لانگ مارچ کے ذریعے ریاستی اداروں و عدالتوں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیانات اور نومبر 2024 کے احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کے مظاہروں میں رینجرز اہلکار جاں بحق اور تاجروں کا کروڑوں روپے کا مالی نقصان ہوا تھا، جبکہ احتجاج کے لیے سرکاری مشینری کے استعمال کا بھی خدشہ ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد معاملے کی حساسیت اور قانون و آئین کے نقطہٴ نظر کو سامنے رکھتے ہوئے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو نوٹس جاری کر دیا۔ علاوه ازیں، ہائیکورٹ نے چاروں صوبوں کے آئی جیز (انسپکٹر جنرلز آف پولیس) اور ایڈووکیٹ جنرلز کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کر دی۔