LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بدلے ڈونباس سے دستبرداری کی امریکی تجویز، زیلنسکی کا بڑا انکشاف فورک لفٹ مشینیں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف، جاپانی کمپنی نے تحقیقات شروع کر دیں غزہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی تنظیموں کو فوری رسائی دی جائے، یورپی یونین شام میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین

Web Desk

8 September 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 8 ستمبر یومِ بحریہ کے تاریخی موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں سمندری حدود کے فولادی دفاع اور ملکی سلامتی کے لیے گرانقدر خدمات انجام دینے والے پاک بحریہ کے افسران، جوانوں، شہداء اور غازیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی نے ہر عسکری و بحری امتحان میں اپنی اعلیٰ اور شاندار پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا کر دشمن پر اپنی واضح برتری ثابت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے 1965ء کی جنگ کے تاریخی آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 8 ستمبر کو پاک بحریہ نے شاندار فتح حاصل کی، جبکہ بحرِ ہند میں پاک بحریہ کی نامور آبدوز ‘غازی’ نے عسکری و بحری جنگ کی تاریخ کا ایک سنہرا باب رقم کیا۔

مریم نواز شریف نے پاک بحریہ کے وسیع تر تزویراتی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ نہ صرف ملکی سمندری حدود کی نگہبانی کر رہی ہے بلکہ بین الاقوامی بحری تجارت کے فروغ اور تحفظ میں بھی اہم ترین فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی اور علاقائی حالات میں آبنائے ہرمز پر شدید کشیدگی کے باوجود پاکستانی پرچم بردار تجارتی بحری جہازوں اور آئل ٹینکرز کی بلا تعطل اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانا پاک بحریہ کا انتہائی قابلِ تحسین کارنامہ ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ جدید ترین آبدوزوں، میلجم کارویٹس، کروز اور بیلسٹک میزائلوں سے لیس پاک بحریہ دنیا بھر میں ایک مضبوط ترین محافظ طاقت بن چکی ہے اور اپنی بحری سفارت کاری کے ذریعے عالمی برادری میں پاکستان کا وقار بلند کر رہی ہے