LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمن کے حوثی باغیوں کے سعودی شہروں پر حملے، 73 افراد زخمی ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نان اسٹاپ اے آئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر ڈالیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین ایرانی جوہری تنصیبات تک آئی اے ای اے کو رسائی کے مثبت اثرات ہونگے: رافیل گروسی جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، 3 روز میں 27 افراد جاں بحق، 69 زخمی صدرٹرمپ کی کینیڈین کمپنی بمبار ڈیئر کو طیاروں کی فروخت روکنے کی دھمکی آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر طالبات کے سکارف پہننے پر پابندی کا قانون نافذ ایران کا امریکی اور اسرائیلی حملوں میں خارگ جزیرے کو 550 مرتبہ نشانہ بنانے کا اعتراف دشمن نے جنگ بارے ایرانی صلاحیت کا درست اندازہ نہیں لگایا: بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری ایران نے دفاعی ہتھیاروں کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کردی ایران نے جوہری تنصیبات کے معائنے کو موجودہ حالات میں بے معنی قرار دیدیا ایران جنگ: عالمی معیشت میں تبدیلیوں کے اثرات جنگ کے بعد بھی برقرار رہنے کا امکان جنگ کے دوران 27 ہوائی اڈوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا: مرتضیٰ دہقان امریکا، روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کی بحالی خارج از امکان نہیں: کریملن اقوام متحدہ کا حوثی باغیوں کی تازہ کارروائیوں، جھڑپوں میں شدت پر اظہار تشویش

سمندری حدود کے نگہبانوں کو سلام، ملک بھر میں آج یوم بحریہ منایا جارہا ہے

Web Desk

8 September 2026

سمندری حدود کے نگہبانوں اور باہمت پاسبانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے آج ملک بھر میں یومِ بحریہ (نیوی ڈے) روایتی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ 8 ستمبر کا یہ تاریخی دن 1965ء کی جنگ میں پاک بحریہ کے شہداء، غازیوں اور جری جوانوں کی بے مثال شجاعت اور قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے، جنہوں نے جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ دفاعِ وطن کی تاریخ کا سنہری باب رقم کیا۔ 1965ء کی جنگ کے دوران پاک بحریہ نے اپنی دفاعی و جنگی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے سمندری سرحدوں کی پاسبانی کے ساتھ دشمن پر کاری ضرب لگائی، جس میں ‘آپریشن دوارکا’ (کوڈ نام آپریشن سومناتھ) کو عالمی و قومی بحری تاریخ میں ایک لازوال سٹریٹیجک پیشرفت کی حیثیت حاصل ہے۔

کراچی سے تقریباً 350 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع بھارتی ساحلی قصبے ‘دوارکا’ کو اس وقت دشمن کے اہم ترین دفاعی قلعے کی حیثیت حاصل تھی۔ وہاں قائم بھارتی ریڈار اسٹیشن کی مدد سے بھارتی فضائیہ کو اہم عسکری معاونت فراہم کی جا رہی تھی، جس پر پاک بحریہ نے اس ریڈار اسٹیشن کو مکمل طور پر ناکارہ بنانے کا جرأتمندانہ منصوبہ ترتیب دیا۔ 7 جنگی جہازوں پر مشتمل پاک بحریہ کے فلیٹ نے ریڈیو سگنلز اور وائرلیس مواصلات کو مکمل خاموش (ریڈیو سائلنس) رکھتے ہوئے رات کی تاریکی میں دشمن کی حدود میں پیشقدمی کی اور محض چند منٹوں میں بھارتی ریڈار اسٹیشن اور تنصیبات کو تباہ و برباد کر دیا۔ اس کامیاب کارروائی کے نتیجے میں نہ صرف دشمن کا فضائی سروس ڈسٹرب ہوئی بلکہ پاک بحریہ نے سمندر میں اپنی برتری بھی ثابت کی۔