مریم نواز کے بیان کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی: عظمیٰ بخاری
Web Desk
7 September 2026
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیان پر خیبرپختونخوا حکومت کے ردعمل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کی گفتگو کو غلط رنگ دینے اور سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی ناکام کوشش کی گئی। میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں پاکستان کو عظیم تاریخی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور ہماری بہادر مسلح افواج نے ہر محاذ پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے। انہوں نے واضح کیا کہ مریم نواز نے صرف اتنا کہا تھا کہ اپنے صوبے میں امن و امان قائم کرنا صوبائی حکومتوں کی بنیادی آئینی ذمہ داری ہے۔
عظمیٰ بخاری نے سوال اٹھایا کہ اس بیان سے پختون بھائیوں کی توہین کیسے ہو گئی؟ پختونوں کی توہین تب ہوتی ہے جب انہیں معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات سے محروم رکھا جاتا ہے اور پورا صوبہ انتظامی تباہ حالی کا شکار ہو جاتا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ سرکاری وسائل اور پروٹوکول کے ساتھ دیگر صوبوں میں دندناتے پھر رہے ہیں اور خیبرپختونخوا کے عوامی وسائل کو انتشاری سیاست کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے مگر وہاں کی حکومت دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے بجائے سیاسی بیان بازی میں مصروف ہے، جبکہ مریم نواز پختونخوا سمیت پورے ملک میں امن کی خواہاں ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایران امریکی جہازوں کو نشانہ بنائے گا تو اپنے ٹینکرز سے ہاتھ دھونا پڑے گا، روبیو
9 September 2026
امریکی سینٹرل کمانڈ کا 5 ایرانی خام تیل بردار جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ
9 September 2026
ایرانی بحریہ کا آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر امریکی بغیر پائلٹ آبدوز پکڑنے کا دعویٰ
9 September 2026
حملوں کا جواب: ایران نے امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں کی بارش کردی
9 September 2026
سعودی کابینہ کا ملکی خود مختاری، قومی سلامتی کے دفاع کے عزم کا اعادہ
9 September 2026
ایرانی وزیر خارجہ کی امریکا کی جانب سے نئی پابندیوں پر سخت تنقید
9 September 2026
امریکا کی ایران کی 27 فضائی کمپنیوں اور دیگر اداروں پر پابندیاں عائد
9 September 2026
امریکی صدر کا کینیڈا کے ساتھ تجارتی برابری نہ ہونے پر سخت ردعمل
9 September 2026