پنجاب میں کرپشن کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 54 افسران و اہلکار معطل اور برطرف، عظمیٰ بخاری
Web Desk
7 September 2026
صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں کرپشن کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے تحت اب تک 54 افسران اور اہلکار معطل یا ملازمتوں سے برطرف کیے جا چکے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومتِ پنجاب نے تمام سرکاری محکموں سے بدعنوانی کا خاتمہ اپنا مشن بنا رکھا ہے اور اس سلسلے میں صرف محکمہ خوراک میں مالی بے ضابطگیوں پر 48 افسران اور اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 6 ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کیا جا چکا ہے جبکہ 14 فوڈ کنٹرولرز کے خلاف سخت تادیبی کارروائی جاری ہے۔
صوبائی وزیر نے عوامی شکایت پر کی جانے والی دیگر کارروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کی پارکنگ میں اوور چارجنگ پر متعلقہ ٹھیکیدار کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال چیچہ وطنی میں اوور چارجنگ کا ٹھیکہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے زور دیا کہ کرپشن معاشرے کا ناسور بن چکی ہے اور اس کے خلاف آپریشن کسی سیاسی انتقام یا ٹارگٹ کے بغیر جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز خلافِ قانون کاموں اور منفی پروپیگنڈے سے متاثر ہوئے بغیر اپنے عوامی فلاح کے فیصلوں پر سختی سے عمل درآمد کروا رہی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم آزادکشمیرکی فوڈ اتھارٹی کو کاغذی کارروائی کے بجائے عملی اقدامات کا حکم
8 September 2026
ٹھٹھہ میں بجلی کے تاروں سے ٹریکٹر ٹرالی ٹکرا گئی، 6 افراد جاں بحق
8 September 2026
درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، متعلقہ ادارے الرٹ رہیں: این ڈی ایم اے
8 September 2026
گورنر پنجاب نے سیلاب متاثرین میں 26 گھروں کی چابیاں تقسیم کردیں
8 September 2026
پاکستان کی سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت
8 September 2026
ایرانی صدر کا جارح قوتوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان
8 September 2026
شہباز شریف سے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
8 September 2026
نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے، صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بھی ہمراہ
8 September 2026