LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے سیاسی قائدین کا مشترکہ جدوجہد کا اعلان پاکستان چاروں صوبوں کے ساتھ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا: وزیراعلیٰ سندھ مسابقتی بجلی مارکیٹ کے قیام میں نیپرا کا فیصلہ اہم سنگِ میل ہے: اویس لغاری صومالیہ کا بحری قزاقی کے خلاف عالمی کارروائی کا مطالبہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پاسکو اور یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش: وزیرِ خزانہ کی شفافیت اور عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت سندھ کے عوام نے فسطائیت کا جس طرح مقابلہ کیا، انہیں سلام پیش کرتا ہوں: سہیل آفریدی ایرانی بحریہ کا دشمن افواج کو کسی بھی مقام پر مفلوج کرنے کا دعویٰ روس کے ساتھ جنگ موسمِ سرما تک جاری رہ سکتی ہے: زیلنسکی جرمنی میں پولیس نے 21 بموں کے ناکارہ بنادیا جاپان سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کیلیے 16.4 ملین ڈالر کی گرانٹ دے گا پاکستان شدید ترین سیاسی، معاشی اور امن و امان کے بحرانوں کی زد میں ہے: علامہ راجا ناصر عباس سینیٹ داخلہ کمیٹی کا اجلاس: بلیو پاسپورٹس کی غیر قانونی تقسیم، نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ اور سخت سزاؤں پر اہم سفارشات امریکا کے ساتھ سٹریٹجک اتحاد اچھی بات ہے مگر کافی نہیں: قطر مادرِ وطن کا دفاع مقدس امانت، ثابت قدمی سے نبھاتے رہیں گے: ایئر چیف مارشل

پاسکو اور یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش: وزیرِ خزانہ کی شفافیت اور عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت

Web Desk

7 September 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ کی زیرِ صدارت پاکستان زرعی ذخائر و خدمات کارپوریشن (پاسکو) اور یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی باضابطہ بندش کے عمل کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش، ملازمین کے واجبات کی ادائیگی اور سیورنس (ملازمت سے برطرفی) پیکیج پر ہونے والی پیش رفت کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے موجودہ اسٹاک کی واپسی اور تلفی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے، جبکہ ریکس اور دیگر منقولہ اثاثوں کی نیلامی پر کام جاری ہے۔ مزید برآں، آئی ٹی آلات اور گاڑیوں کی فزیکل تصدیق اور آڈٹ کے ساتھ ساتھ جائیدادوں کی منتقلی یا فروخت اور عدالتوں میں زیرِ التوا مقدمات کی قانونی صورتحال کا بھی احاطہ کیا گیا۔

اجلاس میں پاسکو کی بندش کے سلسلے میں مختلف صوبوں میں موجود گندم اور دیگر غذائی اجناس کے اسٹاک کی منتقلی کے انتظامات پر بھی غور کیا گیا۔ وزیرِ خزانہ نے ہدایت کی کہ پاسکو کے معاملے میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ مسلسل اور قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے تمام مالی، انتظامی اور قانونی امور کو طے شدہ ٹائم لائن کے مطابق نمٹانے، عوامی وسائل کا تحفظ یقینی بنانے اور ہر مرحلے پر مکمل شفافیت قائم رکھنے پر زور دیا۔