LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جرمنی میں پولیس نے 21 بموں کے ناکارہ بنادیا جاپان سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کیلیے 16.4 ملین ڈالر کی گرانٹ دے گا پاکستان شدید ترین سیاسی، معاشی اور امن و امان کے بحرانوں کی زد میں ہے: علامہ راجا ناصر عباس سینیٹ داخلہ کمیٹی کا اجلاس: بلیو پاسپورٹس کی غیر قانونی تقسیم، نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ اور سخت سزاؤں پر اہم سفارشات امریکا کے ساتھ سٹریٹجک اتحاد اچھی بات ہے مگر کافی نہیں: قطر مادرِ وطن کا دفاع مقدس امانت، ثابت قدمی سے نبھاتے رہیں گے: ایئر چیف مارشل ایران کی جنوبی کوریا کو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے دور رہنے کی تنبیہ ٹرمپ کی ریاست نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرکے نیو امریکا رکھنے کی تجویز قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کے اہلخانہ پر پولیس کا دھاوا، 11 افراد گرفتاری کے بعد رہا امریکی ریپر نے نیوجرسی کانسرٹ کو فلسطین کے حق میں مظاہرے میں بدل دیا جنگ کے ابتدائی حملوں میں تباہ ہونے والے ایرانی سکول کو یادگار بنا دیا گیا بھارت کے یکطرفہ اقدامات متنازع جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتے: پاکستان جنگِ ستمبر و مئی میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فیصلہ کن کردار ادا کیا: صدر، وزیراعظم پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز

پاکستان شدید ترین سیاسی، معاشی اور امن و امان کے بحرانوں کی زد میں ہے: علامہ راجا ناصر عباس

Web Desk

7 September 2026

اسلام آباد: سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف اور مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اس وقت تاریخ کے خطرناک ترین کثیر جہتی بحرانوں کی زد میں ہے اور حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد آئینِ پاکستان متفقہ دستاویز نہیں رہا، جس کی وجہ سے صوبوں کا وفاق پر اعتماد شدید متاثر ہوا ہے اور وفاقیت کے مستقبل پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور غربت کے باعث 50 فیصد سے زائد آبادی خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے جبکہ امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام عوام کا اعتماد کھو چکا ہے اور مہذب دنیا میں ایسی صورتحال پیدا ہونے پر نیا عوامی مینڈیٹ حاصل کیا جاتا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے این آئی سی یو (NICU) میں آتشزدگی کے باعث 14 نوزائیدہ بچوں کے جاں بحق ہونے کے سانحے پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی رویے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ حکومت کی جانب سے قائم کردہ پمز اصلاحاتی کمیٹی کی ٹی او آرز اور ساخت درست نہیں ہے اور اس سے نیک نیتی نظر نہیں آتی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نمائندوں کے منع کرنے کے باوجود متنازع ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعنیاتی کی گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بااختیار بلدیاتی نظام کو فوری طور پر فعال کیا جائے کیونکہ بلدیاتی اداروں کو اختیارات کی منتقلی سے ہی عوام کے 90 فیصد مسائل حل ہو سکتے ہیں۔