مادرِ وطن کا دفاع مقدس امانت، ثابت قدمی سے نبھاتے رہیں گے: ایئر چیف مارشل
Web Desk
7 September 2026
اسلام آباد: پاک فضائیہ نے 7 ستمبر کو ملک بھر کے تمام فضائی اڈوں اور تنصیبات پر ’یومِ شہداء‘ کے طور پر عقیدت و احترام سے منایا، جس کا مقصد مادرِ وطن کی حدود اور دفاع کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دن کا آغاز 1965ء اور 1971ء کی جنگوں، معرکۂ حق کے شہداء اور قیامِ پاکستان سے اب تک دفاعِ وطن کا فریضہ سرانجام دیتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے شاہینوں کے ایصالِ ثواب کے لیے ایئر بیسز پر قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے ہوا۔
ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ مرکزی تقریب کے مہمانِ خصوصیات چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تھے۔ ایئر چیف نے شہداء کی یادگار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اپنے خطاب میں ایئر چیف مارشل نے کہا کہ شہداء کی شجاعت اور قربانی محض تاریخ کا حصہ نہیں بلکہ موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک زندہ ورثہ ہے۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ پاک فضائیہ کے شہداء قومی عزم اور جرأت کی لازوال علامت ہیں اور ملکی دفاع کی مقدس امانت کو ہر قیمت پر ثابت قدمی کے ساتھ برقرار رکھا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کی وزیر داخلہ سندھ کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت
8 September 2026
سندھ اسمبلی: جماعت اسلامی کی لیوی ٹیکس ختم کرنے کی قرارداد منظور
8 September 2026
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ؛ پاکستانی ٹیک سیکٹر کی عالمی منڈیوں تک رسائی
8 September 2026
ٹرمپ کی ایران سے جنگ جیتنے پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی
8 September 2026
اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کا عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے آئینی عدالت سے رجوع
8 September 2026
پاکستان کے پہلے وائلڈ لائف ہسپتال کی تعمیر مکمل، 12 آپریشن تھیٹرز قائم
8 September 2026
اقوامِ متحدہ نے معیاری عالمی نقشے میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے دیا
8 September 2026
27 ستمبر احتجاج کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ
8 September 2026