جنگِ ستمبر و مئی میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فیصلہ کن کردار ادا کیا: صدر، وزیراعظم
Web Desk
7 September 2026
اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یومِ پاک فضائیہ کے موقع پر اپنے خصوصیت پیغامات میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، شجاعت اور وطنِ عزیز کے فضائی دفاع کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ معرکۂ حق میں پاک فضائیہ نے بری اور بحری افواج کے ساتھ مل کر فیصلہ کن اور تاریخی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شاہینوں نے بارہا یہ ثابت کیا ہے کہ دشمن چاہے کتنا ہی طاقتور یا تعداد میں زیادہ کیوں نہ ہو، وہ قوم کے عزم اور جذبے کو شکست نہیں دے سکتا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاک فضائیہ کے افسران اور جوانوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہر معرکے میں اپنی برتری، تکنیکی مہارت اور پیشہ ورانہ شجاعت کا لوہا منوایا ہے۔ وزیراعظم نے ستمبر 1965ء کی جنگ سمیت گزشتہ برس مئی کی پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فضائیہ نے تمام مسلح افواج کے ساتھ مثالی ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعداد میں کم ہونے کے باوجود دشمن کو دندان شکن جواب دیا اور ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان شدید ترین سیاسی، معاشی اور امن و امان کے بحرانوں کی زد میں ہے: علامہ راجا ناصر عباس
7 September 2026
سینیٹ داخلہ کمیٹی کا اجلاس: بلیو پاسپورٹس کی غیر قانونی تقسیم، نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ اور سخت سزاؤں پر اہم سفارشات
7 September 2026
امریکا کے ساتھ سٹریٹجک اتحاد اچھی بات ہے مگر کافی نہیں: قطر
7 September 2026
مادرِ وطن کا دفاع مقدس امانت، ثابت قدمی سے نبھاتے رہیں گے: ایئر چیف مارشل
7 September 2026
ایران کی جنوبی کوریا کو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے دور رہنے کی تنبیہ
7 September 2026
ٹرمپ کی ریاست نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرکے نیو امریکا رکھنے کی تجویز
7 September 2026
قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کے اہلخانہ پر پولیس کا دھاوا، 11 افراد گرفتاری کے بعد رہا
7 September 2026
امریکی ریپر نے نیوجرسی کانسرٹ کو فلسطین کے حق میں مظاہرے میں بدل دیا
7 September 2026