LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کی جنوبی کوریا کو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے دور رہنے کی تنبیہ ٹرمپ کی ریاست نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرکے نیو امریکا رکھنے کی تجویز قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کے اہلخانہ پر پولیس کا دھاوا، 11 افراد گرفتاری کے بعد رہا امریکی ریپر نے نیوجرسی کانسرٹ کو فلسطین کے حق میں مظاہرے میں بدل دیا جنگ کے ابتدائی حملوں میں تباہ ہونے والے ایرانی سکول کو یادگار بنا دیا گیا بھارت کے یکطرفہ اقدامات متنازع جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتے: پاکستان جنگِ ستمبر و مئی میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فیصلہ کن کردار ادا کیا: صدر، وزیراعظم پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتیں کرائی جائیں، صوبوں کی تقسیم پر جلد بازی وفاق کے لیے خطرناک ہو گی: بیرسٹر گوہر غزہ میں 70 بچوں سمیت 100 فلسطینی شہدا کی اجتماعی نماز جنازہ ادا، سپرد خاک شمالی کوریا کا نیا جنگی بحری جہاز کو جوہری جوابی کارروائی کا حصہ بنانے کا اعلان جرمنی میں انتخابات: دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی سب سے آگے، اقتدار کے قریب پہنچ گئی میامی: کارگو طیارہ رن وے سے اتر کر گاڑیوں سے جا ٹکرایا، 5 افراد ہلاک انڈونیشیا میں آتش فشاں کے باعث 8 ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل

بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتیں کرائی جائیں، صوبوں کی تقسیم پر جلد بازی وفاق کے لیے خطرناک ہو گی: بیرسٹر گوہر

Web Desk

7 September 2026

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی سیاسی قیادت و فیملی سے ملاقاتوں کی فراہمی، دہشت گردی پر قومی سنجیدگی اور صوبوں کے قیام کے حوالے سے محتاط آئینی طریقۂ کار پر زور دیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ منگل کا دن بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا دن ہے، لہٰذا سیاسی قیادت بالخصوص علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کی ملاقات انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محمود خان اچکزئی نے الیکشن کمیشن کے معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھا ہے جس کا فوری نوٹس لیا جانا چاہیے، جبکہ سیاسی مذاکرات کے معاملے پر محض پیشکش سے آگے بڑھ کر عملی پیش رفت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کراچی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا شاندار استقبال کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رکاوٹوں کے باوجود عوام کا سڑکوں پر نکلنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ موجودہ اسٹیٹس کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

دفاعی و سیکیورٹی صورتحال پر بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دہشت گردی سے متعلق بیان کی شدید مذمت کی اور اسے متعصبانہ قرار دیتے ہوئے معافی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ہاتھ نکلتا ہے، جبکہ ہماری عوام اور افواج مسلسل قربانیاں دے رہی ہیں، لہٰذا اس حساس معاملے پر پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے۔ نئے صوبوں کی تشکیل پر ان کا کہنا تھا کہ عوامی مرضی کے بغیر سندھ، پنجاب یا بلوچستان کی تقسیم سے وفاق کمزور ہوگا اور 18ویں ترمیم کی طرز پر وسیع تر قومی مشاورت کے بغیر جلد بازی میں کیا گیا کوئی بھی فیصلہ ملک کی یکجہتی کے خلاف ہوگا۔