LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
انڈونیشیا میں آتش فشاں کے باعث 8 ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل امریکا اور سعودی عرب کے درمیان جوہری معاہدے کا متن سامنے آگیا امریکی پابندیاں، بحری ناکہ بندی: ایران پر مزید معاشی دباؤ بڑھ گیا آبنائے ہرمز کا مشن: ایران کا امریکا کا ساتھ دینے پر جنوبی کوریا کے مفادات کو نشانہ بنانے کا خدشہ یمن میں حکومتی فوج اور حوثی باغیوں میں مزید جھڑپیں، ہلاکتیں 140 ہوگئیں 7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا تاریخ ساز دن ایران کا آبنائے ہرمز سے پابندیاں عائد کرنے والوں کی آمدورفت روکنے کا منصوبہ منظور ایران کا اربیل کے قریب امریکی نگرانی کرنے والا غبارہ مار گرانے کا دعویٰ نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے غیر مجاز آبادکار چوکیاں ختم کرنے کا حکم صدر مملکت کا دورہ فرانس منسوخ، 8 ستمبر کو پاکستان واپسی ہوگی آبنائے ہرمز سے روزانہ 90 لاکھ بیرل تیل گزر رہا ہے، امریکی وزیر توانائی ترکیہ نے نئے معاشی منصوبے کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کر دیا عظیم ادیب، باکمال مفکر، روشن فکر رہنما اشفاق احمد کو بچھڑے 22 برس بیت گئے ایران کا آئندہ چند روز میں آبنائے ہرمز سے باہر نیا محدود زون قائم کرنے کا اعلان کراچی میں مزار قائد کے اطراف جلسے پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان

کراچی میں مزار قائد کے اطراف جلسے پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان

Web Desk

6 September 2026

کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر مزارِ قائد کے اطراف کسی بھی قسم کے جلسے یا جلوس پر پابندی برقرار رکھنے کا حتمی اعلان کیا ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اجازت نہ ملنے کے باوجود اگر کسی نے بھی پروگرام منعقد کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے اسٹریٹ موومنٹ کا قافلہ سہیل آفریدی کی قیادت میں ریلی کی صورت میں سہراب گوٹھ، لیاقت آباد اور گرومندر سے ہوتا ہوا مزارِ قائد پہنچ رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے سخت سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر علاقے میں پولیس کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور مزارِ قائد کے اطراف زائد پولیس نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔