بھارت میں قدیم مسجد مسمار: پاکستان کا شدید احتجاج، عالمی برادری سے نوٹس کا مطالبہ
Web Desk
6 September 2026
پاکستان نے بھارت میں 100 سال سے زائد قدیم تاریخی مسجد کی مسماری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے بھارت میں ریاستی سرپرستی میں اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں کی عبادت گاہوں کی مسلسل بے حرمتی اور انہدام کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ تاریخی اسلامی عمارت کے خلاف یہ قابلِ مذمت اقدام اسلامی ورثے اور شناخت کو مٹانے کے لیے جاری وسیع تر اسلاموفوبک اور ہندوتوا نظریے کا ایک اور کھلا مظہر ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ تاریخی بابری مسجد کی مسماری آج بھی بھارت میں مذہبی عدم برداشت، تعصب اور اقلیت دشمن پالیسیوں کی واضح یاد دہانی کراتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارتی حکام کو تمام اقلیتوں، بالخصوص مسلم برادری کی بنیادی مذہبی آزادیوں، بنیادی حقوق اور ثقافتی ورثے کے خلاف کی جانے والی ان خلاف ورزیوں پر جواب دہ ٹھہرائے۔
متعلقہ عنوانات
انڈونیشیا میں آتش فشاں کے باعث 8 ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل
6 September 2026
امریکا اور سعودی عرب کے درمیان جوہری معاہدے کا متن سامنے آگیا
6 September 2026
امریکی پابندیاں، بحری ناکہ بندی: ایران پر مزید معاشی دباؤ بڑھ گیا
6 September 2026
آبنائے ہرمز کا مشن: ایران کا امریکا کا ساتھ دینے پر جنوبی کوریا کے مفادات کو نشانہ بنانے کا خدشہ
6 September 2026
یمن میں حکومتی فوج اور حوثی باغیوں میں مزید جھڑپیں، ہلاکتیں 140 ہوگئیں
6 September 2026
7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا تاریخ ساز دن
6 September 2026
ایران کا آبنائے ہرمز سے پابندیاں عائد کرنے والوں کی آمدورفت روکنے کا منصوبہ منظور
6 September 2026
ایران کا اربیل کے قریب امریکی نگرانی کرنے والا غبارہ مار گرانے کا دعویٰ
6 September 2026