LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
انڈونیشیا میں آتش فشاں کے باعث 8 ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل امریکا اور سعودی عرب کے درمیان جوہری معاہدے کا متن سامنے آگیا امریکی پابندیاں، بحری ناکہ بندی: ایران پر مزید معاشی دباؤ بڑھ گیا آبنائے ہرمز کا مشن: ایران کا امریکا کا ساتھ دینے پر جنوبی کوریا کے مفادات کو نشانہ بنانے کا خدشہ یمن میں حکومتی فوج اور حوثی باغیوں میں مزید جھڑپیں، ہلاکتیں 140 ہوگئیں 7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا تاریخ ساز دن ایران کا آبنائے ہرمز سے پابندیاں عائد کرنے والوں کی آمدورفت روکنے کا منصوبہ منظور ایران کا اربیل کے قریب امریکی نگرانی کرنے والا غبارہ مار گرانے کا دعویٰ نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے غیر مجاز آبادکار چوکیاں ختم کرنے کا حکم صدر مملکت کا دورہ فرانس منسوخ، 8 ستمبر کو پاکستان واپسی ہوگی آبنائے ہرمز سے روزانہ 90 لاکھ بیرل تیل گزر رہا ہے، امریکی وزیر توانائی ترکیہ نے نئے معاشی منصوبے کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کر دیا عظیم ادیب، باکمال مفکر، روشن فکر رہنما اشفاق احمد کو بچھڑے 22 برس بیت گئے ایران کا آئندہ چند روز میں آبنائے ہرمز سے باہر نیا محدود زون قائم کرنے کا اعلان کراچی میں مزار قائد کے اطراف جلسے پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان

وزیراعلیٰ کی دہشتگردی کیخلاف گفتگو منفی انداز میں پیش کرنا افسوسناک: مریم اورنگزیب

Web Desk

6 September 2026

سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے گفتگو کو سوشل میڈیا پر منفی انداز میں پیش کرنا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے وضاحت کی کہ وزیراعلیٰ نے محض دہشت گردوں کی بین الصوبائی نقل و حرکت اور اس سے پیدا ہونے والے امن و امان کے خطرات پر بات کی تھی، مگر سیاسی حاسدین نے دانستہ طور پر گفتگو کے اصل تناظر کو مسخ کر کے اسے صوبائیت اور لسانیت کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مریم نواز شریف تمام صوبوں اور ان میں بسنے والی تمام اقوام کا بے حد احترام کرتی ہیں اور انسدادِ دہشت گردی جیسے اہم قومی معاملے کو صوبائیت سے جوڑنا ایک گھٹیا عمل ہے۔ سینئر صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سیاسی نمبر اسکورنگ کے لیے قوم میں تفریق پیدا کرنا اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کو متنازع بنانا قومی مفاد کے خلاف ہے۔