LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
انڈونیشیا میں آتش فشاں کے باعث 8 ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل امریکا اور سعودی عرب کے درمیان جوہری معاہدے کا متن سامنے آگیا امریکی پابندیاں، بحری ناکہ بندی: ایران پر مزید معاشی دباؤ بڑھ گیا آبنائے ہرمز کا مشن: ایران کا امریکا کا ساتھ دینے پر جنوبی کوریا کے مفادات کو نشانہ بنانے کا خدشہ یمن میں حکومتی فوج اور حوثی باغیوں میں مزید جھڑپیں، ہلاکتیں 140 ہوگئیں 7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا تاریخ ساز دن ایران کا آبنائے ہرمز سے پابندیاں عائد کرنے والوں کی آمدورفت روکنے کا منصوبہ منظور ایران کا اربیل کے قریب امریکی نگرانی کرنے والا غبارہ مار گرانے کا دعویٰ نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے غیر مجاز آبادکار چوکیاں ختم کرنے کا حکم صدر مملکت کا دورہ فرانس منسوخ، 8 ستمبر کو پاکستان واپسی ہوگی آبنائے ہرمز سے روزانہ 90 لاکھ بیرل تیل گزر رہا ہے، امریکی وزیر توانائی ترکیہ نے نئے معاشی منصوبے کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کر دیا عظیم ادیب، باکمال مفکر، روشن فکر رہنما اشفاق احمد کو بچھڑے 22 برس بیت گئے ایران کا آئندہ چند روز میں آبنائے ہرمز سے باہر نیا محدود زون قائم کرنے کا اعلان کراچی میں مزار قائد کے اطراف جلسے پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان

کوٹری سٹیشن پر مال بردار ٹرین حادثے کا شکار ، ایک ریلوے ملازم جاں بحق

Web Desk

6 September 2026

سندھ میں کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب کوئلے سے لدھی مال بردار ٹرین خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں اپ مین ٹریک پر ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور ایک ریلوے ملازم جاں بحق ہو گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والا ملازم کوٹری سے حیدرآباد جانے کے لیے اس مال گاڑی میں سوار ہوا تھا۔ حادثے کی شدت سے ہزاروں ٹن کوئلہ ضائع ہو گیا جبکہ ریلوے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا اور کئی فٹ لمبی پٹڑی اکھڑ گئی۔ حادثے کے بعد اپ ٹریک پر تمام ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے، جبکہ ریلوے کے انتظامی عملے اور امدادی ٹیموں نے بھاری مشینری کے ساتھ موقع پر پہنچ کر متاثرہ ٹریک کی بحالی اور مرمت کا کام شروع کر دیا ہے