خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 21 دہشت گرد ہلاک
Web Desk
6 September 2026
خیبر پختونخوا میں مختلف سکیورٹی کارروائیوں اور جھڑپوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد تنظیم ‘فتنہ الخوارج’ سے تعلق رکھنے والے مزید 21 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے। پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 31 اگست اور 1 ستمبر 2026ء کی درمیانی شب شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کے بعد کلیئرنس آپریشن کے دوران چھپے ہوئے مزید 10 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا، جس کے بعد اس مخصوص کارروائی میں ہلاک خوارج کی مجموعی تعداد 25 ہو گئی ہے। اس کے علاوہ شمالی وزیرستان میں ہی سرحد پار سے دراندازی کی ایک اور کوشش کے دوران سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی سے مزید 7 خوارج مارے گئے، جبکہ کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پیش آنے والی دو الگ الگ جھڑپوں میں 4 دیگر خوارج کو ہلاک کیا گیا।
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر پیش آنے والے یہ مسلسل واقعات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ افغان طالبان حکومت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے اور اپنی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی کی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے। ترجمان پاک فوج نے اعادہ کیا کہ سکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں اور قومی ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے وژن ‘عزمِ استحکام’ کے تحت غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔
متعلقہ عنوانات
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ
15 November 2026
سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ
15 November 2026
یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ
15 November 2026
اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ
15 November 2026
جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع
15 November 2026
امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار
15 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
15 November 2026
امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت
15 November 2026