LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتیں کرائی جائیں، صوبوں کی تقسیم پر جلد بازی وفاق کے لیے خطرناک ہو گی: بیرسٹر گوہر غزہ میں 70 بچوں سمیت 100 فلسطینی شہدا کی اجتماعی نماز جنازہ ادا، سپرد خاک شمالی کوریا کا نیا جنگی بحری جہاز کو جوہری جوابی کارروائی کا حصہ بنانے کا اعلان جرمنی میں انتخابات: دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی سب سے آگے، اقتدار کے قریب پہنچ گئی میامی: کارگو طیارہ رن وے سے اتر کر گاڑیوں سے جا ٹکرایا، 5 افراد ہلاک انڈونیشیا میں آتش فشاں کے باعث 8 ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل امریکا اور سعودی عرب کے درمیان جوہری معاہدے کا متن سامنے آگیا امریکی پابندیاں، بحری ناکہ بندی: ایران پر مزید معاشی دباؤ بڑھ گیا آبنائے ہرمز کا مشن: ایران کا امریکا کا ساتھ دینے پر جنوبی کوریا کے مفادات کو نشانہ بنانے کا خدشہ یمن میں حکومتی فوج اور حوثی باغیوں میں مزید جھڑپیں، ہلاکتیں 140 ہوگئیں 7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا تاریخ ساز دن ایران کا آبنائے ہرمز سے پابندیاں عائد کرنے والوں کی آمدورفت روکنے کا منصوبہ منظور ایران کا اربیل کے قریب امریکی نگرانی کرنے والا غبارہ مار گرانے کا دعویٰ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو

Web Desk

6 September 2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دورۂ سندھ پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید کہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے سیاسی ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی قیادت کو برداشت، احترام اور مل جل کر رہنے کی سیاست کی طرف واپس آنا ہو گا، کیونکہ یہ عناصر ہی کسی بھی جمہوریت کی بنیاد ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے چیئرمین پیپلز پارٹی کی جانب سے ملنے والے اس پیغام پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کا اصل حسن یہی ہے کہ ملک میں سیاست اور اظہارِ رائے کی مکمل آزادی ہو، عدلیہ آزاد کام کرے اور عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے۔ سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ اور صحافت کو خودمختار ہونا چاہیے اور عوامی مینڈیٹ کے برعکس چور دروازوں کا استعمال اب بند کرنا ہو گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرپور خاص، عمرکوٹ، حیدرآباد اور کراچی میں عوامی سمندر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا نظر آئے گا۔