6 ستمبر کا دن یاد دلاتا ہے کہ قوم متحد ہو تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی: صدر زرداری
Web Desk
6 September 2026
صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ میں ایک یادگار مقام رکھتا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ جب قوم متحد ہو تو دنیا کی کوئی طاقت اسے شکست نہیں دے سکتی۔ انہوں نے 1965ء کی جنگ کے شہدا، غازیوں اور ان کے اہلخانہ کو قوم کی جانب سے سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہدا کی لازوال قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ صدر زرداری نے واضح کیا کہ 6 ستمبر کا وہی تاریخی جذبہ اور اتحاد ‘آپریشن بنیان مرصوص’ اور معرکہ حق میں بھی نمایاں ہوا، جس نے ہماری عسکری تاریخ میں ایک اور سنہرا باب رقم کیا ہے۔ انہوں نے ‘مکہ معاہدے’ کو علاقائی امن اور اجتماعی سلامتی کے لیے پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملکی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ صدر مملکت نے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل پر زور دیا اور انکشاف کیا کہ بھارت اور طالبان رجیم کا گٹھ جوڑ اب کوئی راز نہیں رہا، جبکہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کو بیرونی سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط دفاع کے ساتھ معاشی استحکام اور سیاسی رواداری ہی ملکی طاقت کی بنیادی اساس ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
6 September 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو
6 September 2026
ایران کا برکس ممالک سے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کا مطالبہ
6 September 2026
شادی کی تقریب پر حملے میں استعمال ہتھیار امریکی ساختہ تھے، ایرانی عدلیہ
5 September 2026
ٹرمپ کے نمائندہ وفد کی روسی صدر سے ملاقات، 3 گھنٹے سے زائد مذاکرات جاری رہے
5 September 2026
ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان
5 September 2026
ایران جنگ سے متعلق معلومات لیک ہونے کی امریکی تحقیقات، ذمے دار کی شناخت نہ ہو سکی
5 September 2026
یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کا شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت
5 September 2026