یوم دفاع و شہدا ہمیں مسلح افواج اور قوم کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، وزیراعظم
Web Desk
5 September 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یومِ دفاع و شہدا (6 ستمبر 2026ء) کی مناسبت سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک درخشاں اور لازوال باب ہے، جو مسلح افواج اور قوم کے بے مثال عزم، اتحاد اور عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے 1965ء کی جنگ کے شہدا اور غازیوں کو دلی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کی بلااشتعال جارحیت کو فیصلہ کن شکست سے دوچار کیا تھا۔ وزیراعظم نے موجودہ عسکری قیادت بالخصوص چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حکمت عملی اور ‘آپریشن بنیان مرصوص’ کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے ایک بار پھر 6 ستمبر کے جذبے کو زندہ کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دشمن قوتیں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ساتھ مل کر ہائبرڈ وارفیئر کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں مگر ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔ وزیراعظم نے ‘مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے’ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی سلامتی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، تاہم جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا ناگزیر ہے۔
متعلقہ عنوانات
انڈونیشیا میں آتش فشاں کے باعث 8 ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل
6 September 2026
امریکا اور سعودی عرب کے درمیان جوہری معاہدے کا متن سامنے آگیا
6 September 2026
امریکی پابندیاں، بحری ناکہ بندی: ایران پر مزید معاشی دباؤ بڑھ گیا
6 September 2026
آبنائے ہرمز کا مشن: ایران کا امریکا کا ساتھ دینے پر جنوبی کوریا کے مفادات کو نشانہ بنانے کا خدشہ
6 September 2026
یمن میں حکومتی فوج اور حوثی باغیوں میں مزید جھڑپیں، ہلاکتیں 140 ہوگئیں
6 September 2026
7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا تاریخ ساز دن
6 September 2026
ایران کا آبنائے ہرمز سے پابندیاں عائد کرنے والوں کی آمدورفت روکنے کا منصوبہ منظور
6 September 2026
ایران کا اربیل کے قریب امریکی نگرانی کرنے والا غبارہ مار گرانے کا دعویٰ
6 September 2026