LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
انڈونیشیا میں آتش فشاں کے باعث 8 ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل امریکا اور سعودی عرب کے درمیان جوہری معاہدے کا متن سامنے آگیا امریکی پابندیاں، بحری ناکہ بندی: ایران پر مزید معاشی دباؤ بڑھ گیا آبنائے ہرمز کا مشن: ایران کا امریکا کا ساتھ دینے پر جنوبی کوریا کے مفادات کو نشانہ بنانے کا خدشہ یمن میں حکومتی فوج اور حوثی باغیوں میں مزید جھڑپیں، ہلاکتیں 140 ہوگئیں 7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا تاریخ ساز دن ایران کا آبنائے ہرمز سے پابندیاں عائد کرنے والوں کی آمدورفت روکنے کا منصوبہ منظور ایران کا اربیل کے قریب امریکی نگرانی کرنے والا غبارہ مار گرانے کا دعویٰ نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے غیر مجاز آبادکار چوکیاں ختم کرنے کا حکم صدر مملکت کا دورہ فرانس منسوخ، 8 ستمبر کو پاکستان واپسی ہوگی آبنائے ہرمز سے روزانہ 90 لاکھ بیرل تیل گزر رہا ہے، امریکی وزیر توانائی ترکیہ نے نئے معاشی منصوبے کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کر دیا عظیم ادیب، باکمال مفکر، روشن فکر رہنما اشفاق احمد کو بچھڑے 22 برس بیت گئے ایران کا آئندہ چند روز میں آبنائے ہرمز سے باہر نیا محدود زون قائم کرنے کا اعلان کراچی میں مزار قائد کے اطراف جلسے پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان

آئی پی یو یوتھ کانفرنس کی سربراہی پاکستان کو مل گئی، سینیٹر آغا شاہ زیب صدر منتخب

Web Desk

5 September 2026

سمرقند میں منعقدہ بین الاقوامی پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی یوتھ کانفرنس کی سربراہی کا اعزاز پاکستان کو مل گیا ہے، جہاں پاکستان کے سینیٹر آغا شاہ زیب درانی نے اس عالمی تقریب کی صدارت کی۔ اس اہم کانفرنس میں دنیا بھر کے 75 سے زائد ممالک کے نوجوان پارلیمنٹرینز نے شرکت کی اور نوجوانوں کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو کی۔ کانفرنس سے اپنے خطاب میں صدر آئی پی یو یوتھ کانفرنس سینیٹر آغا شاہ زیب درانی نے پارلیمانی نظام اور پالیسی سازی کے عمل میں نوجوان قیادت کی اشد ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید تقاضوں اور بدلتے ہوئے عالمی حالات کے مطابق مؤثر قانون سازی کے لیے نوجوانوں کی فعال سیاسی شرکت ناگزیر ہو چکی ہے۔ سینیٹر درانی نے تمام ممالک کے نوجوان پارلیمنٹرینز پر زور دیا کہ وہ درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں اور فیصلہ سازی کے عمل میں نوجوانوں کے لیے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کیے جائیں تاکہ عالمی سطح پر پارلیمانی نظام کو عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔