پیٹرولیم لیوی ختم کی جائے، روٹی 10 روپے کی ہو: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی پریس کانفرنس
Web Desk
5 September 2026
اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت عوام کو فوری ریلیف دیتے ہوئے روٹی کی قیمت 10 روپے مقرر کرے اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کے مطابق پیٹرولیم لیوی کا بوجھ ختم کرے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ملک گیر پرامن دھرنوں اور احتجاجی تحریک کا آج 21 واں روز ہے، اور 3 ستمبر کی کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال پر عوام کا ردِعمل زبردست تھا۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر دھرنے دینا آسان کام نہیں، تاہم جماعت اسلامی کی جدوجہد کی وجہ سے ہی حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں مزید بے تحاشا اضافہ نہیں کر سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر اور بیوروکریسی کی نااہلی اور عیاشیوں کا بوجھ غریب عوام پر ٹیکسوں کی صورت میں ڈالا جا رہا ہے، جبکہ ملکی بینکوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے عوام کا استحصال کیا جا رہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے انکشاف کیا کہ حکومت نے جماعت اسلامی سے باقاعدہ رابطہ کر لیا ہے اور پیر کے روز سے فریقین کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ جماعت اسلامی کی تحریک عوامی مسائل کے حل کے لیے شروع کی گئی ہے اور انہیں کامل یقین ہے کہ وہ عوام کے لیے بجلی، پیٹرول اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں ریلیف حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
سیف گیمز 2027 کی تاریخیں مقرر، 28 کھیلوں میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی و آفیشلز شریک ہوں گے
5 September 2026
مشرقِ وسطیٰ کے عوام بیرونی مداخلت مسترد کر دیں: چینی صدر
5 September 2026
نو مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
5 September 2026
نائیجیریا میں پیٹرول چوری کے دوران زہریلی گیس سے 37 افراد ہلاک
5 September 2026
محکمہ موسمیات کی بالائی پنجاب، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں شدید بارش کی پیشگوئی
5 September 2026
نئے صوبوں کے قیام پر سیاسی جماعتوں کا ڈائیلاگ لازمی، بلدیاتی نظام مضبوط کیا جائے: حمزہ شہباز
5 September 2026
پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اور سفارت کاری عالمی امن کیلئے ناگزیر ہے: رضوان سعید
5 September 2026
خواجہ آصف کی نئے صوبوں و انتظامی یونٹس پر پیپلز پارٹی کے دوہرے معیار پر تنقید
5 September 2026