محکمہ موسمیات کی بالائی پنجاب، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں شدید بارش کی پیشگوئی
Web Desk
5 September 2026
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ شدید سے انتہائی شدید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور شہریوں کو اربن فلڈنگ کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق 5 ستمبر تک بالائی علاقوں اور دریاؤں کے بالائی کیچ منٹ علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، جبکہ 6 ستمبر سے مون سون کی سرگرمیوں میں تدریجی کمی واقع ہوگی۔ راولپنڈی، اسلام آباد، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور اربن فلڈنگ کا شدید خدشہ ہے، جبکہ خیبر پختونخوا کے ندی نالوں اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تربیلا ڈیم اس وقت اپنی زیادہ سے زیادہ حفاظتی سطح تک بھر چکا ہے جبکہ منگلا ڈیم کی سطح 78 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے، اور اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران سندھ، جہلم، چناب اور راوی کے بہاؤ میں معمولی اضافے کا امکان ہے۔ حکام نے شہریوں کو ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کرنے اور بارش کے دوران محتاط رہنے کی سخت تاکید کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پیٹرولیم لیوی ختم کی جائے، روٹی 10 روپے کی ہو: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی پریس کانفرنس
5 September 2026
مشرقِ وسطیٰ کے عوام بیرونی مداخلت مسترد کر دیں: چینی صدر
5 September 2026
نو مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
5 September 2026
نائیجیریا میں پیٹرول چوری کے دوران زہریلی گیس سے 37 افراد ہلاک
5 September 2026
نئے صوبوں کے قیام پر سیاسی جماعتوں کا ڈائیلاگ لازمی، بلدیاتی نظام مضبوط کیا جائے: حمزہ شہباز
5 September 2026
پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اور سفارت کاری عالمی امن کیلئے ناگزیر ہے: رضوان سعید
5 September 2026
خواجہ آصف کی نئے صوبوں و انتظامی یونٹس پر پیپلز پارٹی کے دوہرے معیار پر تنقید
5 September 2026
امریکہ: غیر ملکی سرکار کے ملازمین کے بچوں کے لیے گرین کارڈ کے قواعد میں بڑی تبدیلی
5 September 2026