LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پیٹرولیم لیوی ختم کی جائے، روٹی 10 روپے کی ہو: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی پریس کانفرنس مشرقِ وسطیٰ کے عوام بیرونی مداخلت مسترد کر دیں: چینی صدر نائیجیریا میں پیٹرول چوری کے دوران زہریلی گیس سے 37 افراد ہلاک محکمہ موسمیات کی بالائی پنجاب، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں شدید بارش کی پیشگوئی پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اور سفارت کاری عالمی امن کیلئے ناگزیر ہے: رضوان سعید خواجہ آصف کی نئے صوبوں و انتظامی یونٹس پر پیپلز پارٹی کے دوہرے معیار پر تنقید امریکہ: غیر ملکی سرکار کے ملازمین کے بچوں کے لیے گرین کارڈ کے قواعد میں بڑی تبدیلی حکومت نے پی ٹی آئی کو دیوار سے لگا دیا، ملک میں بڑے سسٹمک ری سیٹ کی ضرورت ہے: اسد عمر اور فواد چوہدری امریکی اپنی زندگیاں اور ٹیکس پرائی جنگ کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، اسماعیل بقائی چین کا مشترکہ سلامتی کے فروغ پر زور ایران کے دیرینہ اصول کی عکاسی ہے، قالیباف دنیا کا نقشہ تبدیل ہوگا، اقوام متحدہ میں نئے عالمی نقشے کی قرارداد منظور کراچی: ڈیلیوری کے دوران گلے پر تیز دھار آلہ پھرنے سے نومولود جاں بحق یوکرین میں پرامن تصفیے کی ٹھوس شرائط ابھی موجود نہیں، روسی صدارتی ترجمان امریکا اور اسرائیل جنگ کے ذریعے ایران کو تقسیم کرنیکی کوشش کر رہے: مسعود پزشکیان ٹرمپ انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ کیلئے نئی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا، ایگزیوس

پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اور سفارت کاری عالمی امن کیلئے ناگزیر ہے: رضوان سعید

Web Desk

5 September 2026

واشنگٹن: امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ یومِ دفاع و شہداء عزم، شجاعت اور وطن پر قربان ہونے والے شہداء کی لازوال یادیں لے کر آتا ہے، اور پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر جبکہ فعال سفارت کاری عالمی و علاقائی امن کے لیے ناگزیر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن ڈی سی میں یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں مختلف ممالک کے سفارت کاروں، ملٹری و سروسز اتاشیوں، امریکی حکومت کے اعلیٰ حکام اور مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سفیرِ پاکستان نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہماری مسلح افواج نے ہمیشہ غیر متزلزل عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ مادرِ وطن کا دفاع کیا ہے اور پوری قوم کو اپنی فوج پر بے حد فخر ہے۔

پاک امریکہ تعلقات پر بات کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور معاشی تعاون پائیدار شراکت داری کا بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عسکری دفاع اور کامیاب سفارت کاری کے میدان میں خود کو ثابت کرنے کے بعد اب ہمارا اگلا اور سب سے اہم محاذ ملکی معیشت کو ناقابلِ تنسیخ حد تک خودکفیل اور مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے امریکہ میں مقیم پاکستانی تارکینِ وطن کو دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پل قرار دیتے ہوئے ملک کی معاشی ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔