اسحاق ڈار کا نیپال کے سفارتخانے کا دورہ، سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس
Web Desk
5 September 2026
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سناتور محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں نیپال کے سفارتخانے کا باقاعدہ دورہ کیا اور نیپال میں حالیہ تباہ کن اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہونے والی ہلاکتوں پر تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ نائب وزیراعظم نے نیپال کی حکومت، سفیر اور سوگوار خاندانوں سے حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں اپنے نیپالی بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور قدرتی آفت کے اثرات سے نمٹنے اور بحالی کے اقدامات کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ
15 November 2026
سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ
15 November 2026
یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ
15 November 2026
اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ
15 November 2026
جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع
15 November 2026
امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار
15 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
15 November 2026
امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت
15 November 2026