بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا، فی یونٹ 2 روپے 6 پیسے مہنگا
Web Desk
4 September 2026
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی 2026ء کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FPA) کے تحت بجلی کی قیمت میں 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ اس ماہانہ اضافے کا اطلاق ستمبر 2026ء کے بجلی بلوں پر ہوگا، جس سے صارفین پر مجموعی طور پر 33 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ منتقل کیا جائے گا۔
دوسری جانب، نیپرا نے اپریل تا جون 2026ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کر کے حتمی منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔ اس سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ستمبر سے نومبر 2026ء تک ہوگا اور یہ اضافہ کے-الیکٹرک (K-Electric) کے صارفین سمیت تمام پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں پر لاگو ہوگا۔ نیپرا حکام کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے صارفین پر مزید 12 ارب 67 کروڑ روپے کا اضافی بار پڑے گا۔
متعلقہ عنوانات
خواجہ آصف کا بیان مایوس کن، وفاقی حکومت واضح کرے یہ حکومتی پالیسی ہے یا ذاتی رائے: شرجیل میمن
5 September 2026
روس یوکرین جنگ بندی کی کوششیں، امریکی خصوصی ایلچی ماسکو پہنچ گئے
5 September 2026
انتظامی اصلاحات اور صوبوں کی تشکیلِ نو دو بالکل مختلف معاملات ہیں: ناصر شاہ
5 September 2026
یمن میں حکومتی فورسز اور حوثی باغیوں میں جھڑپیں، 60 سے زائد افراد ہلاک
5 September 2026
ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے 24 ارب روپے کاروباری برادری کیلئے مختص
5 September 2026
نیپال میں سیلاب کے 10 روز بھی ریسکیو کارروائیاں جاری، مزید 2 افراد کو بچا لیا گیا
5 September 2026
زمان پارک کے باہر پولیس پر حملہ کیس، فلک جاوید کی ضمانت منظور
5 September 2026
آزاد کشمیر: شرپسندوں کی فائرنگ سے ایف سی جوان شہید، رینجرز اہلکار زخمی
5 September 2026