LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے: فیلڈ مارشل امریکی سینٹرل کمانڈ کی ایران کے 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کا معاملہ محاذ آرائی نہیں، مشاورت سے حل ہونا چاہیے: چودھری شجاعت یونان میں فضائی مظاہرے کے دوران ایف-4 فینٹم جنگی طیارہ تباہ امریکا کی اقتصادی جنگ کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا: ایرانی نائب صدر شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پوتن کی متحرک سفارت کاری نمایاں کوئی فرد واحد یا سیاسی جماعت نئے انتظامی یونٹس روک نہیں سکتی: محسن نقوی سانحہ گل پلازا: پولیس کا چالان عدالت میں جمع، ایسوسی ایشن مرکزی ذمہ دار قرار آئین پامال کر کے جتنے مرضی چھوٹے صوبے بنالیں کوئی فائدہ نہیں: خواجہ سعد رفیق سیف گیمز 2027 کی تاریخیں مقرر، 28 کھیلوں میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی و آفیشلز شریک ہوں گے پیٹرولیم لیوی ختم کی جائے، روٹی 10 روپے کی ہو: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی پریس کانفرنس مشرقِ وسطیٰ کے عوام بیرونی مداخلت مسترد کر دیں: چینی صدر نائیجیریا میں پیٹرول چوری کے دوران زہریلی گیس سے 37 افراد ہلاک محکمہ موسمیات کی بالائی پنجاب، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں شدید بارش کی پیشگوئی پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اور سفارت کاری عالمی امن کیلئے ناگزیر ہے: رضوان سعید

گومل یونیورسٹی سے ملحقہ نجی کالجز کے ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

Web Desk

4 September 2026

ڈیرہ اسماعیل خان کی گومل یونیورسٹی سے ملحقہ نجی کالجز کے تعلیمی ریکارڈ، داخلوں، رجسٹریشن، طالب علموں کی حاضری اور امتحانات کے نظام میں سنگین بے ضابطگیاں اور خامیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ہائیر ایجوکیشن اتھارٹی (HEA) کی جانب سے کی جانے والی فزیکل انسپکشن اور جائزہ رپورٹ کے بعد محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے سخت ایکشن لیتے ہوئے معاملہ چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے سامنے اٹھا دیا ہے۔ صوبائی حکومت اور محکمہ اعلیٰ تعلیم نے گومل یونیورسٹی کے نجی ملحقہ کالجوں کے علاقائی دائرۂ اختیار، ڈگریوں اور تمام تعلیمی پروسیس کی مکمل تصدیق کا مطالبہ کیا ہے جبکہ صورتحال واضح ہونے تک غیر رجسٹرڈ پروگرامز میں نئے داخلوں پر پابندی کی سفارش کر دی ہے۔