LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے: فیلڈ مارشل امریکی سینٹرل کمانڈ کی ایران کے 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کا معاملہ محاذ آرائی نہیں، مشاورت سے حل ہونا چاہیے: چودھری شجاعت یونان میں فضائی مظاہرے کے دوران ایف-4 فینٹم جنگی طیارہ تباہ امریکا کی اقتصادی جنگ کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا: ایرانی نائب صدر شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پوتن کی متحرک سفارت کاری نمایاں کوئی فرد واحد یا سیاسی جماعت نئے انتظامی یونٹس روک نہیں سکتی: محسن نقوی سانحہ گل پلازا: پولیس کا چالان عدالت میں جمع، ایسوسی ایشن مرکزی ذمہ دار قرار آئین پامال کر کے جتنے مرضی چھوٹے صوبے بنالیں کوئی فائدہ نہیں: خواجہ سعد رفیق سیف گیمز 2027 کی تاریخیں مقرر، 28 کھیلوں میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی و آفیشلز شریک ہوں گے پیٹرولیم لیوی ختم کی جائے، روٹی 10 روپے کی ہو: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی پریس کانفرنس مشرقِ وسطیٰ کے عوام بیرونی مداخلت مسترد کر دیں: چینی صدر نائیجیریا میں پیٹرول چوری کے دوران زہریلی گیس سے 37 افراد ہلاک محکمہ موسمیات کی بالائی پنجاب، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں شدید بارش کی پیشگوئی پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اور سفارت کاری عالمی امن کیلئے ناگزیر ہے: رضوان سعید

پاکستان کو دوبارہ عروج و زوال کے معاشی چکر میں نہیں جانے دیں گے: وزیر خزانہ

Web Desk

4 September 2026

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے عزم ظاہر کیا ہے کہ حکومت پاکستان کو دوبارہ عروج و زوال کے روایتی معاشی چکر میں بالکل نہیں جانے دے گی اور مشکل فیصلوں کے نتیجے میں حاصل ہونے والے معاشی استحکام کو پائیدار بنانے کے لیے بنیادی ڈھانچہ جاتی اصلاحات، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور شفاف نجکاری کو کلیدی ترجیح کے طور پر آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ سخت اقتصادی اقدامات سے مجموعی مالیاتی خسارہ 12.5 فیصد سے کم ہو کر 2.6 فیصد پر آ گیا ہے، ایف بی آر کی آمدن میں گزشتہ چند برسوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 8.8 فیصد سے بڑھ کر 10.3 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر رہیں جن میں فری لانسرز نے 1.6 ارب ڈالر کا حصہ ڈالا۔