ازبکستان کی سینٹرم ایئر کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع، پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی
Web Desk
3 September 2026
ازبکستان کی فضائی کمپنی سینٹرم ایئر (Centrum Air) نے تاشقند اور کراچی کے درمیان اپنے براہِ راست فلائٹ آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ ایئرلائن کی پہلی ہفتہ وار پرواز تاشقند سے جمعرات کی علی الصبح جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچی، جہاں رن وے پر ٹچ ڈاؤن کے فوراً بعد پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) کی جانب سے طیارے کو روایتی واٹر کینن سیلوٹ پیش کیا گیا۔ ایئرلائن شیڈول کے مطابق دونوں شہروں کے درمیان ہفتے میں دو پروازیں چلائے گی، جبکہ کراچی سے تاشقند کی پہلی واپسی پرواز کے ذریعے 96 مسافر روانہ ہوئے۔
پرواز کی آمد پر ایئرپورٹ پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ازبکستان کے سفیر علیشیر تختائیف (Alisher Tukhtaev)، سینٹرم ایئر کے ہیڈ آف ایجنٹس عادل مرزا، اور جیریز دناٹا (Gerry’s dnata) گروپ کے ڈائریکٹر ارشد ولی محمد سمیت ایوی ایشن کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ازبک سفیر نے فلائٹ کرو اور عملے کو پھول پیش کیے اور آمد کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔ اس نئی پرواز کی شروعات سے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت، سیاحت اور وسطی ایشیائی خطے کے ساتھ علاقائی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ
15 November 2026
سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ
15 November 2026
یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ
15 November 2026
اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ
15 November 2026
جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع
15 November 2026
امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار
15 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
15 November 2026
امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت
15 November 2026