LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل مہنگا کر دیا گیا بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا، فی یونٹ 2 روپے 6 پیسے مہنگا امریکی معیشت مضبوط، روزگار میں اضافہ ہوا، اب شرح سود کم کی جائے: ٹرمپ ظلم کے باوجود عمران خان اور پی ٹی آئی کارکن ڈٹے ہوئے ہیں: سہیل آفریدی جے ڈی وینس کا آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل بحال ہونے کا دعویٰ بھارت میں طوفانی بارشیں، دہلی ایئرپورٹ میں پانی داخل، ریڈ الرٹ جاری اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، حالیہ سفارتی سرگرمیوں اور آئندہ ترجیحات کا جائزہ نیویارک میں یہود مخالف جرائم میں اضافہ: این وائی پی ڈی کی جانب سے سب سے محفوظ ترین موسمِ گرما کے دعوے کے باوجود اعداد و شمار جاری قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس: قانون سازی میں عدم شرکت کے پارٹی فیصلے کے باعث جی آئی ڈی سی اور گیس سرچارج بل موخر عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کو مزید مضبوط بنانا ہوگا: وزیراعظم گومل یونیورسٹی سے ملحقہ نجی کالجز کے ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف پاکستان کو دوبارہ عروج و زوال کے معاشی چکر میں نہیں جانے دیں گے: وزیر خزانہ خیبرپختونخوا کا ٹرانسپورٹ نظام بحران کا شکار، بدانتظامی کے سنگین انکشافات یورپی یونین بھی ایران کے خلاف اقتصادی آپریشن میں شامل ہو گئی: امریکا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری

اسحاق ڈار کا نومنتخب او آئی سی سیکریٹری جنرل سے رابطہ، عہدے سنبھالنے پر مبارکباد

Web Desk

3 September 2026

نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے نومنتخب سیکریٹری جنرل اسماعیل ولد شیخ احمد سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں مسند سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران نائب وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان او آئی سی کو خوصصی اہمیت دیتا ہے اور امید ظاہر کی کہ نئے سیکریٹری جنرل مسلم امہ کے حقوق کے تحفظ میں فعال کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مسئلہ فلسطین اور تنازعِ جموں و کشمیر کے حل کے لیے او آئی سی کے کلیدی کردار پر زور دیا۔

نومنتخب سیکریٹری جنرل اسماعیل ولد شیخ احمد نے حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایران تنازع کے خاتمے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امن کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے تاریخی ‘مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے’ کو علاقائی سلامتی کے لیے اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے مبارکباد دی، جبکہ دونوں رہنماؤں نے تنظیم کو مضبوط بنانے اور جلد بالمشافہ ملاقات پر اتفاق کیا۔