LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل مہنگا کر دیا گیا بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا، فی یونٹ 2 روپے 6 پیسے مہنگا امریکی معیشت مضبوط، روزگار میں اضافہ ہوا، اب شرح سود کم کی جائے: ٹرمپ ظلم کے باوجود عمران خان اور پی ٹی آئی کارکن ڈٹے ہوئے ہیں: سہیل آفریدی جے ڈی وینس کا آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل بحال ہونے کا دعویٰ بھارت میں طوفانی بارشیں، دہلی ایئرپورٹ میں پانی داخل، ریڈ الرٹ جاری اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، حالیہ سفارتی سرگرمیوں اور آئندہ ترجیحات کا جائزہ نیویارک میں یہود مخالف جرائم میں اضافہ: این وائی پی ڈی کی جانب سے سب سے محفوظ ترین موسمِ گرما کے دعوے کے باوجود اعداد و شمار جاری قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس: قانون سازی میں عدم شرکت کے پارٹی فیصلے کے باعث جی آئی ڈی سی اور گیس سرچارج بل موخر عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کو مزید مضبوط بنانا ہوگا: وزیراعظم گومل یونیورسٹی سے ملحقہ نجی کالجز کے ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف پاکستان کو دوبارہ عروج و زوال کے معاشی چکر میں نہیں جانے دیں گے: وزیر خزانہ خیبرپختونخوا کا ٹرانسپورٹ نظام بحران کا شکار، بدانتظامی کے سنگین انکشافات یورپی یونین بھی ایران کے خلاف اقتصادی آپریشن میں شامل ہو گئی: امریکا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری

شہباز شریف کا نیپالی سفارتخانے کا دورہ، سیلاب سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت

Web Desk

3 September 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں نیپال کے سفارتخانے کا اہم دورہ کیا اور وہاں حالیہ تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ سفارتخانے آمد پر نیپال کی سفیر ریٹا دھیتال نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نیپالی حکومت اور عوام، بالخصوص سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور کامل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے نیپال کے وزیراعظم بالندر شاہ سے ہونے والی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑا ہے۔  وزیراعظم نے اعلان کیا کہ پاکستان رواں ہفتے کے اواخر میں نیپال کے سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی امدادی سامان کی پہلی کھیپ فوری طور پر روانہ کرے گا تاکہ امدادی اور بحالی کے کاموں میں معاونت فراہم کی جا سکے۔  نیپال کی سفیر ریٹا دھیتال نے پاکستان کی جانب سے اس ہمدردانہ قدم اور فوری امداد کے اعلان پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی قیادت کا یہ برادرانہ اقدام دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔