LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ازبکستان کی سینٹرم ایئر کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع، پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی اسحاق ڈار کا نومنتخب او آئی سی سیکریٹری جنرل سے رابطہ، عہدے سنبھالنے پر مبارکباد سندھ اسمبلی نے سندھ کی تقسیم کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی سندھ کی تقسیم کی بات بھی نہیں کی جاسکتی: مراد شاہ نے قومی اسمبلی کو خبردار کردیا شہباز شریف کا نیپالی سفارتخانے کا دورہ، سیلاب سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت مہمند ڈیم پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کیلئے اہم قومی منصوبہ ہے: چیئرمین واپڈا یومِ دفاع پر سائبر حملوں کا خدشہ، نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی اہم ہدایات ٹرمپ اور اماراتی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو امریکی حملوں میں شہید شہریوں کے خون کا حساب لیا جائے گا: پاسداران انقلاب نیتن یاہو کا ایرانی حکومت گرانے کیلئے کام جاری رکھنے کا اعلان پاکستان کی روسی مشرق بعید کے ساتھ تخلیقی معیشت میں تعاون بڑھانے کی تجویز مکہ معاہدہ پاکستان کی سفارتی تاریخ میں اہم سنگ میل ہے: ملک احمد خان سرکاری ہسپتالوں کی سہولیات پر اپوزیشن کی تحریک التوائے کار کثرت رائے سے مسترد نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کا فیصلہ اسمبلیوں نے کرنا ہے: شرجیل میمن ہوسٹن کاپاک و ہند رینسٹورنٹ ’آگاز‘ دنیا بھر میں اوبر ایٹس پر پہلے نمبر پر آ گیا

آئرلینڈ کی سفیر کی صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ سے ملاقات

Web Desk

3 September 2026

صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ سے آئرلینڈ کی سفیر میری او’نیل نے اہم ملاقات کی جس میں پنجاب مینارٹی کارڈ، انسانی حقوق، بین المذاہب ہم آہنگی اور اقلیتوں کی جامع ترقی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس ملاقات میں سیکرٹری ہیومن رائٹس اینڈ مینارٹیز افیئرز ڈاکٹر عثمان علی خان، سی ای او آگاہی مبارک علی سرور اور آئرش ایمبیسی سے کیرولینا فولے بھی موجود تھیں۔ صوبائی وزیر نے آئرش سفیر کو بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں تاریخ میں پہلی بار 6 بڑے اقلیتی مذہبی تہوار سرکاری سطح پر منائے جا رہے ہیں۔

سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت نے اقلیتی علاقوں، عبادت گاہوں اور قبرستانوں کی ترقی و بحالی کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں۔ آئرلینڈ کی سفیر میری او’نیل نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقلیت دوست اقدامات اور فلاحی پالیسیوں کی بھرپور پذیرائی کی اور اقلیتوں کی معاشی خودمختاری و خوشحالی کے لیے پنجاب حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے مذہبی ہم آہنگی اور اقلیتی حقوق کے تحفظ کے لیے باہمی تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔