LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آئرلینڈ کی سفیر کی صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ سے ملاقات یوکرین میں امن معاہدے کا امکان اب بھی موجود ہے: صدر پوتن وزیراعظم کا نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا چیک، بہادری پر خراج تحسین سوشل میڈیا پر سائبر سکیورٹی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی اور گمراہ کن ہے: پی ٹی اے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ، مجموعی ذخائر 22 ارب 52 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے حکومت نے دھرنے موخر کرنیکا کہا، دھرنے بھی چلیں گے اور مذاکرات بھی: حافظ نعیم الرحمٰن ایرانی فوج کا یو اے ای اور کویت میں امریکی اڈوں پر نئے حملوں کا دعویٰ انڈس ہسپتال کے بانی ڈاکٹر عبدالباری کے لیے امریکی امپیکٹ ایوارڈ سیرت النبیؐ تمام انسانیت کے لیے رہنمائی اور رحمت کا سرچشمہ ہے، عطا تارڑ عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس: عدالت کا فریقین کو عدالتی تقدس برقرار رکھنے کا حکم روس کبھی یورپ کے پیچھے پابندیاں اٹھوانے کیلئے نہیں بھاگے گا: سرگئی لاوروف روس کا دورِ مشرق ایشیا پیسیفک کے ساتھ تعاون کا اہم مرکز بنے گا: صدر پوتن شرجیل میمن کراچی میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات کی مذمت حتمی مالکان کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر 28 ہزار 761 کمپنیوں کو شوکاز نوٹس پاک چین تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کے فروغ میں اہم پیشرفت

سرکاری سکولوں میں سبزیوں کی کاشت یقینی بنانے کی ہدایت

Web Desk

3 September 2026

ضلع مظفرگڑھ کے سرکاری اساتذہ کو تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اب اسکولوں میں سبزیاں اگانے کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری کی جانب سے تمام اسکول سربراہان کو سخت ہدایات پر مبنی ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے، جس میں اسکولوں کے خالی پلاٹوں پر موسمی سبزیوں کی کاشت، دیکھ بھال اور نگہداشت یقینی بنانے کے لیے ہر اسکول میں ذمہ دار فرد مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق اسکولوں کو روزانہ کی بنیاد پر سبزیوں کی دیکھ بھال کی تصاویر واٹس ایپ گروپس میں شیئر کرنا ہوں گی اور عدم اطمینان کی صورت میں دوبارہ کاشت کرنا پڑے گی۔ واضح رہے کہ یہ اقدام ضلعی انتظامیہ کے ’سانجھی سبزی پراجیکٹ‘ کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد سرکاری اداروں کی زمینوں پر سبزیاں اگا کر مقامی شہریوں میں مفت تقسیم کرنا ہے۔