LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایکسائز بلوچستان کی بڑی کارروائی، 74 ارب کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا این ڈی ایم اے کا آئندہ 72 گھنٹوں کے لیے ملک گیر الرٹ: بالائی علاقوں میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ افغان سرحد کی بندش اور خلیجی تنازع سے 3 ارب ڈالر کی تجارت متاثر ہوئی: وزیر تجارت جام کمال نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا گندم ذخائر کا جائزہ اجلاس: 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کا اعادہ، صوبوں کو فوری فراہمی کی ہدایت عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفیٰ دے دیا پٹرولیم پرائسنگ کمیٹی کا اجلاس: جون 2027 تک پٹرول ڈی ریگولیٹ کرنے اور نئے طریقہ کار کی سفارشات پر اتفاق سانحہ 9 مئی کیسز: ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات نہ ہو سکی وزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی عمران سرور نیشنل بینک آف پاکستان کے نئے صدر مقرر افغانستان سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 15 ہلاک یسین ملک کا بھارتی عدلیہ پر اظہارِ عدم اعتماد، مقدمہ مزید لڑنے سے انکار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا گندم ذخائر کا جائزہ اجلاس: 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کا اعادہ، صوبوں کو فوری فراہمی کی ہدایت

Web Desk

3 September 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ملک میں گندم کے موجودہ ذخائر، قیمتوں کے استحکام اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام سے متعلق اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران ملک میں گندم کی مناسب دستیابی اور صارفین کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کے فیصلے کا اعادہ کیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (TCP) کو فوری طور پر درآمدی عمل شروع کرنے کی ہدایت کی، جس کے تحت پہلے مرحلے میں ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی جائے گی جس کی ترسیل نومبر میں متوقع ہے۔ علاوہ ازیں اسحاق ڈار نے پاسکو (PASSCO) کو منظور شدہ کوٹے کے مطابق صوبوں کو گندم فوری فراہم کرنے جبکہ صوبائی حکومتوں کو بروقت ادائیگی اور اٹھان یقینی بنانے کی سخت ہدایت کی ہے۔