LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایکسائز بلوچستان کی بڑی کارروائی، 74 ارب کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا این ڈی ایم اے کا آئندہ 72 گھنٹوں کے لیے ملک گیر الرٹ: بالائی علاقوں میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ افغان سرحد کی بندش اور خلیجی تنازع سے 3 ارب ڈالر کی تجارت متاثر ہوئی: وزیر تجارت جام کمال نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا گندم ذخائر کا جائزہ اجلاس: 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کا اعادہ، صوبوں کو فوری فراہمی کی ہدایت عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفیٰ دے دیا پٹرولیم پرائسنگ کمیٹی کا اجلاس: جون 2027 تک پٹرول ڈی ریگولیٹ کرنے اور نئے طریقہ کار کی سفارشات پر اتفاق سانحہ 9 مئی کیسز: ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات نہ ہو سکی وزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی عمران سرور نیشنل بینک آف پاکستان کے نئے صدر مقرر افغانستان سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 15 ہلاک یسین ملک کا بھارتی عدلیہ پر اظہارِ عدم اعتماد، مقدمہ مزید لڑنے سے انکار

پٹرولیم پرائسنگ کمیٹی کا اجلاس: جون 2027 تک پٹرول ڈی ریگولیٹ کرنے اور نئے طریقہ کار کی سفارشات پر اتفاق

Web Desk

3 September 2026

اسلام آباد میں وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت پٹرولیم پرائسنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو زیادہ شفاف اور قابل پیش گوئی بنانے کے لیے مختلف سفارشات پر اتفاق کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے جون 2027 تک پٹرول کی قیمتوں کو بتدریج ڈی ریگولیٹ کر کے مارکیٹ پر مبنی مسابقتی نظام پر منتقل کرنے کی تجویز دی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کی صورت میں حکومتی مداخلت کے اصول بھی طے کر لیے ہیں۔ اس کے علاوہ ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن (IFEM) کے نئے طریقہ کار پر اتفاق کیا گیا ہے اور اوگرا نے 2026 کے آڈٹ کو سال کے اختتام تک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اوگرا کو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی کارکردگی اور ایندھن کے مناسب ذخائر برقرار رکھنے سے متعلق تحریری سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ یہ حتمی رپورٹ جلد وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔