سانحہ 9 مئی کیسز: ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
Web Desk
3 September 2026
انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی کر دی گئی ہے۔ جج شاہد سکندر کے روبرو سماعت کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے دلائل کے لیے مزید مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے ان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ دوسری جانب عمر سرفراز چیمہ کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر ان کی سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کے وکلاء کو آئندہ سماعتوں پر دلائل مکمل کرنے کی سخت ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے عسکری ٹاور حملے سمیت دو مقدمات، جبکہ عمر سرفراز چیمہ نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملے سمیت تین مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں
متعلقہ عنوانات
ایکسائز بلوچستان کی بڑی کارروائی، 74 ارب کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
3 September 2026
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
3 September 2026
این ڈی ایم اے کا آئندہ 72 گھنٹوں کے لیے ملک گیر الرٹ: بالائی علاقوں میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ
3 September 2026
افغان سرحد کی بندش اور خلیجی تنازع سے 3 ارب ڈالر کی تجارت متاثر ہوئی: وزیر تجارت جام کمال
3 September 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا گندم ذخائر کا جائزہ اجلاس: 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کا اعادہ، صوبوں کو فوری فراہمی کی ہدایت
3 September 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا
3 September 2026
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفیٰ دے دیا
3 September 2026
پٹرولیم پرائسنگ کمیٹی کا اجلاس: جون 2027 تک پٹرول ڈی ریگولیٹ کرنے اور نئے طریقہ کار کی سفارشات پر اتفاق
3 September 2026