افغانستان سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 15 ہلاک
Web Desk
3 September 2026
پاک فوج نے ضلع شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 36 گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن میں 15 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق افغان طالبان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے اور مؤثر سرحدی انتظام یقینی بنانے میں مکمل ناکام رہی ہے۔ آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم رکھتی ہیں اور ’عزمِ استحکام‘ کے تحت انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس کامیاب آپریشن پر فورسز کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور شجاعت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک یہ جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک میں یہود مخالف جرائم میں اضافہ: این وائی پی ڈی کی جانب سے سب سے محفوظ ترین موسمِ گرما کے دعوے کے باوجود اعداد و شمار جاری
4 September 2026
قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس: قانون سازی میں عدم شرکت کے پارٹی فیصلے کے باعث جی آئی ڈی سی اور گیس سرچارج بل موخر
4 September 2026
عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کو مزید مضبوط بنانا ہوگا: وزیراعظم
4 September 2026
گومل یونیورسٹی سے ملحقہ نجی کالجز کے ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
4 September 2026
پاکستان کو دوبارہ عروج و زوال کے معاشی چکر میں نہیں جانے دیں گے: وزیر خزانہ
4 September 2026
خیبرپختونخوا کا ٹرانسپورٹ نظام بحران کا شکار، بدانتظامی کے سنگین انکشافات
4 September 2026
یورپی یونین بھی ایران کے خلاف اقتصادی آپریشن میں شامل ہو گئی: امریکا
4 September 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری
4 September 2026