عالمی شہرت یافتہ مصری قرّاء کرام پاکستان پہنچ گئے، وفاقی وزیر مذہبی امور کا خیر مقدم
Web Desk
2 September 2026
عالمی شہرت یافتہ مصری قراء کرام پاکستان پہنچ گئے ہیں، جہاں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے وزارت آمد پر ان کا پرجوش خیر مقدم کیا۔ پاکستان پہنچنے والے قراء میں قاری ایوب عاصف، قاری طہٰ نعمانی، قاری ابراہیم عاصف، قاری ماہر الشناوی اور قاری اسماعیل عاصف شامل ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اور دیگر شرکاء نے مصری قراء کرام سے ان کی دلنشیں آوازوں میں تلاوتِ قرآنِ کریم سننے کا شرف حاصل کیا۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستانی قوم قرآنِ کریم اور خدامِ قرآن سے گہری محبت رکھتی ہے اور مصری قراء کی آمد اہلِ پاکستان کے لیے باعثِ مسرت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مصری قراء کرام 5 ستمبر کو بعد نمازِ عصر فیصل مسجد اسلام آباد میں عوام الناس کے لیے منعقد کی جانے والی عظیم الشان محفلِ حسنِ قرأت میں شرکت کریں گے، جو اسلامی اخوت اور قرآن کے پیغام کے فروغ کا ذریعہ بنے گی۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار سے یوگنڈا کے سابق وزیراعظم کی ملاقات، عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
5 September 2026
روس کا یوکرین کے دارالحکومت کیف پر حملہ، 5 افراد زخمی
5 September 2026
آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت 10 روزہ اوسط سے بھی کم ہوگئی: غیر ملکی میڈیا
5 September 2026
امریکی فوج کا ایران میں شادی کی تقریب پر حملے کی تحقیقات کا آغاز
5 September 2026
اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، حالیہ سفارتی سرگرمیوں اور آئندہ ترجیحات کا جائزہ
5 September 2026
آزاد جموں و کشمیر کی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
5 September 2026
اسحاق ڈار کا نیپال کے سفارتخانے کا دورہ، سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس
5 September 2026
پی ایم ڈی سی کا غزہ کے فلسطینی میڈیکل و ڈینٹل طلباء سے متعلق اہم فیصلہ
5 September 2026