LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا کنگ چارلس سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ملاقات، محسن نقوی سے کرکٹ اور امن پر گفتگو ایران کی نئی حکمت عملی امریکی مفادات کی بنیادیں ہلا دے گی: محسن رضائی محسن نقوی اور برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی کے درمیان اہم ملاقات ایران کے راستے غیر قانونی عراق جانیوالے 17 مسافروں کیخلاف مقدمہ درج عالمی شہرت یافتہ مصری قرّاء کرام پاکستان پہنچ گئے، وفاقی وزیر مذہبی امور کا خیر مقدم چینی صدر کی مصری ہم منصب سے ملاقات، مشرق وسطیٰ کے جامع حل پر زور آزاد کشمیر حکومت کا 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کا اعلان ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سجاد حسین حکومتی احکامات کی عدم تعمیل پر معطل لمپی سکن ڈیزیز، بروسیلا ویکسینز کا عطیہ، چینی حکومت کا تعاون قابل تحسین ہے: رانا تنویر حسین وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی سندھ ہائیکورٹ کا کراچی کاٹن ایکسچینج کی عمارت فوری ڈی سیل کر کے قبضہ درخواست گزاروں کے حوالے کرنے کا حکم میر رضا کیس: جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کے حوالے پاکستان امن عمل سے مایوس نہیں، فریقین مذاکرات کی طرف واپس آئیں گے: دفتر خارجہ

سندھ ہائیکورٹ کا کراچی کاٹن ایکسچینج کی عمارت فوری ڈی سیل کر کے قبضہ درخواست گزاروں کے حوالے کرنے کا حکم

Web Desk

2 September 2026

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کاٹن ایکسچینج کی عمارت کو فوری طور پر ڈی سیل کرنے اور اس کا قبضہ درخواست گزاروں کو منتقل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے خلاف سابقہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر دائر توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے قرار دیا کہ متروکہ وقف املاک نے حکم پر عمل کرنے کے بجائے عمارت کو اپنی ملکیت قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جو بظاہر توہینِ عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک آصف خان کے اس مؤقف کے بعد بھی کہ فیصلہ عدالتی احکامات کے عین مطابق تھا، عدالت نے ایڈمنسٹریٹر کو عمارت فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے 10 ستمبر تک عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔